Home » پوھوزانت (page 28)

پوھوزانت

May, 2019

  • 14 May

    عہدِ حسیں کی صورت ۔۔۔ ڈاکٹر منیررئیسانڑیں

    حضرت ابو ذر غفاری اور حبیب جالب صاحب کے نام کچھ دنوں سے مسلسل میرے ذہن پر چھائے ہوئے تھے۔ اس کی وجہ علی سردار جعفری صاحب کی کہی ہوئی ایک بات ہے۔ انہوں نے ایک جگہ لکھا ہے کہ ”حبیب جالب جس شہرت اور مقبولیت کے مستحق ہیں وہ انہیں ملی لیکن ان کا مقدر تنہائی ہے البتہ میں ...

  • 14 May

    خیر جان کی موت کا گِلہ ۔۔۔ وحید زہیر

                    وہ جس کی موت کا یقین نہ آئے، اُسے یاد کرتے آنکھیں نم ہوں، ضبط چیلنج بن جائے، اس کے ناگہانی بچھڑنے کی خبر سن کر سانس اکھڑ جائے، چہرے کی رونق ہوا ہو جائے، الفاظ کی ادائیگی میں وقت پیش آئے، مضبوط ٹانگوں پر جسم سنبھلنے نہ پائے، موت کے متعلق ہر ایک سے سوال کیا جائے۔ ظاہر ...

  • 14 May

    چاک گریباں ۔۔۔ ڈاکٹر عطاء اللہ بزنجو

                    1988 ء کا دور الیکشن کا دور تھا۔ طویل حکمرانی کے بعد یہ الیکشن ہونے جارہے تھے۔ حبیب جالب کو بھی الیکشن لڑنے کی آفر ہوئی۔لیکن جالب حالات کی نزاکت سے واقف تھا۔ چوہدریوں، وڈیروں، جاگیرداروں کے بیچ رہ کر جالب جیسے انسان کیلئے کامیابی کے آثار کم تھے جالب نے کہا ” جدوجہد اور جیلیں کاٹنے والوں کو ...

  • 14 May

    آل انڈیا بلوچ کانفرنس ۔۔۔ ڈاکٹر شاہ محمد مری

    حیدر آباد جلسہ                 آل انڈیا بلوچ  کانفرنس  کا دوسرا سالانہ جلسہحیدرآباد میں ہوا۔اس جلسہ کو  ڈاک بنگلہ کے قریب خصوصی پنڈال لگا کر منعقد کیا گیا۔اس سہ روزہ سالانہ جلسے میں سیاسی کارکن، دانشور، اور اس علاقے کے بڑے بڑے بلوچ زمیندار شامل ہوئے ۔ ان زمینداروں میں سے کئی بعد میں سندھ اور مرکز کے وزیر اور اعلیٰ ...

  • 14 May

    امین خطوط ۔۔۔ نوازکھوسہ

    از ٹرین  10/10/1953                 قبلا شاہ صاحب                 اسلام علیکم! بندہ کو یہ انداز ہوگیا ہے کہ آپ کسی بھی وقت اور موقع پر صحیح کام نہیں کر سکتے ہو۔ جب تک کوئی دوسرا تجھے اس پر مجبور نہ کرے۔ اس دفعہ وہ دوسرا میں ہونا چاہتا ہوں۔                  آپ نہ مکمل اور موثر مخالفت کرنا جانو اور نہ ہی ...

  • 14 May

    امین الملت ۔۔۔ شاہ محمد مری

                    پس منظر میں رہ کر عوامی بہبود کے بڑے کام کرنا عظیم لوگوں کی نشانی ہوتی ہے۔ امین کھوسہ نے بلوچوں کی اولین بڑی سیاسی پارٹی کے قیام کا آئیڈیا پیش کیا۔ اُس کے قیام کے لیے سخت محنت کی۔۔۔ اور خود پس منظر میں رہا۔ واقعتا فخر ہوتا ہے اپنے بزرگوں پر۔ آئیے اُس کی اپنی تحریر میں ...

  • 14 May

    داجل اور بختاور کریم ۔۔۔ راشد قاضی

                    ”داجل“ کا قصبہ تحصیل جامپور سے 22کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ قصبہ داجل سے  آگے ہڑند تاریخی اعتبار سے قابل ذکر ہے۔ قلعہ ہڑند تاریخ کا یک اہم حوالہ ہے۔ داجل سے 50کلومیٹر کے فاصلہ پر ہڑند واقع ہے۔ہڑند کے قریب صحت افزاء مقام ماڑی ہے۔                  ریڈورڈ نے ہڑند کے قلعہ کا ذکر اس طرح سے بیان ...

April, 2019

  • 15 April

    سٹیفن ہاکنگ ۔۔۔ شاہ محمد مری

    سائنس دان بالخصوص فزکس کے سائنس دان(فزِسسٹ) مائتھالوجی کے گہرے دوست ہوتے ہیں۔ مائتھالوجی انسان کی طرف سے پہلے پہل تو شعر یا پھر کہانی کی صورت میں زمینی حقائق و خواہشات کا آسمانی اظہار ہوتے ہیں۔ جن زمینی باتوں کو انسان خود حل کرنے کے قابل نہیں ہوتاتو وہ انہیں کسی ہیرو ، یاکسی ماورائی قوت کے ذریعے حل ...

  • 15 April

    رابعہ خضداری ۔۔۔ فہمیدہ ریاض

    رابعہ خضداری کا جو نہایت قلیل کلام دستیاب ہے اس کی اہم تاریخی حیثیت ہے جو صرف زبان میں نہیں بلکہ اس خطے کے معاشرے میں فکر کے سفر کی دستاویز ہے ۔ ان کی غزلیات پڑھنے سے اندازہ ہوسکتا ہے کہ دسویں صدی عیسوی تک فارسی زبان کس حد تک صاف ستھری اور مہذب ہوچکی تھی۔ بلخ وخضدار کی ...

  • 15 April

    درچک ۔۔۔ عاقب

    درچک پہ انساناں یک نعمت ئے ۔اگاں ما در چکانی دنیا آ بُرویں توبازیں حال واحوال ئے کاریں گوں۔ بیاکہ جنگل ئے ساہدار پہ ساہگ و لوگ و جاگاہ اَنت آوانی ورک اَنت ہم ۔ ہروڑیں مسافراں درچک ئے ساہگ یک گوہر قیمتی اِیں خزانہ ئے ۔ہر مسافر ہمے درچک ساہگا آرام کننت و پداوتی راہ و گیڑت و روت۔ ...