Home » شیرانی رلی » پیچھا نہ چھوڑو گے؟ ۔۔۔ احفاظ الرحمن

پیچھا نہ چھوڑو گے؟ ۔۔۔ احفاظ الرحمن

( نیب والوں سے)

خزانہ لُوٹنے والوں کا تم پیچھا نہ چھوڑو گے؟
خزانہ لُوٹنے والے اِدھر بھی ہیں، اُدھر بھی ہیں
مگر سب ایک ہیں،
سب چٹّے بٹّے ایک تھالی کے
یہ سارے ہٹّے کٹّے چٹّے بٹّے ایک تھالی کے
یہ جو حمام پاکستان ہے، سب اس میں ننگے ہیں
ملائی حلوہ کھانے والے سب ننگے دھڑنگے ہیں
اِدھر بھی ہیں، اُدھر بھی ہیں
انہیں روکو گے؟
اچھا روک لو، ہم بھی ذرا دیکھیں
ترستی ہیں جسے آنکھیں، وہ منظر تو ذرا دیکھیں
ہجومِ مُفلساں دیکھے،غریبوں کا جہاں دیکھے
لٹیروں ، زّر پرستوں کا جہاں کیسے بکھرتا ہے
تمہارا دعویٰ بھی دیکھیں، تمہارا حوصلہ دیکھیں
مگر اِک بار پھر سمجھانا ہم پر واجب آتا ہے
یہ جو حمام پاکستان ہے، سب اس میں ننگے ہیں
ملائی حلوہ کھانے والے سب ننگے دھڑنگے ہیں
یہ سب ہیں ایک اوران سب کا اک کنبہ گھرانا ہے

Spread the love

Check Also

سوچوں کے مضافات ۔۔۔ نسیم سید

روح رقصاں ہے یوں جیسے مجذوب گھنگھرو مزاروں کے یا دائرہ وار صوفی بھنور خواب ...

2 comments

  1. بہترین نظم
    اس نظم کو روزنامہ ایکسپرس اور روزنامہ جنگ کراچی میں بھی دیا جاسکتا ہے،شکریہ
    پروفیسر مجیب ظفرانوارحمیدی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *