Home » پوھوزانت » بلوچستان کی چیمپیئن بیٹی ۔۔۔ محمد نواز کھوسہ

بلوچستان کی چیمپیئن بیٹی ۔۔۔ محمد نواز کھوسہ

قدرتی وسائل سے مالامال سرزمین بلوچستان مردم خیز بھی ہے۔ یہاں مختلف ادوار میں ایسے لوگ پیدا ہوتے رہے ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں سے سیاست،ادب، صحافت اور کھیل سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں سرزمین و قوم کا نام روشن کیا۔

سعیدہ فدا حسین بھی بلوچستان کی انہی باہمت اور باصلاحیت بیٹیوں میں شامل ہیں جنہوں نے کھیل کے میدانوں میں بلوچستان کی نمائیدگی کی اور چیمپئن بنی

سعیدہ بولان کے کنارے آباد شہری سیاست کے اولین رہنما محمد حسین عنقا کے شہر مچھ میں یکم مارچ 2000کو کوئلہ کان مزدور فدا حسین کے گھر پیدا ہوئیں۔ وہ نو بہن بھائیوں میں ساتویں نمبر پر ہیں۔ لالہ فدا حسین نے غربت کے باوجودبیٹے اور بیٹی میں فرق کئے بغیر اپنے بچوں کی بہترین تربیت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی۔ مچھ میں لالہ فدا حسین کا حلقہ احباب وسیع تھا۔

سعیدہ نے پرائمری تعلیم بولان پبلک ماڈل سکول مچھ سے حاصل کی۔ اس کے بعد التوحید پبلک ماڈل ہائی سکول ہزارہ ٹاؤن کوئیٹہ میں داخل ہوئی۔ جہاں سے 2017 میں 645 میٹرک پاس۔ 2019 میں گرلز ڈگری کالج بھاگ سے فرسٹ ڈوژن میں ایف ایس سی کی۔ اس وقت ڈگری کالج کواری روڈ کوئٹہ میں بی ایس پروگرام کر رہی ہیں۔

خاندان کی لاڈلی نہایت ہی کم گو سعیدہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں سے بھی لگاؤ ہے۔ مرضیہ علی اکیڈمی سے مارشل آرٹ کی تربیت لینی شروع کی۔

ڈائفو باکسنگ اور سائیکلنگ میں مہارت حاصل کی۔ سائیکل ریس میں 2018 میں بلوچستان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈائفو کک باکسنگ میں دو مرتبہ وفاق میں پہلی اور ایک مرتبہ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ایک مرتبہ پشاور میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی۔ جنوری 2019 میں آذربائیجان میں منعقدہ انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن لے کر گولڈ میڈل حاصل کی۔ اس طرح بلوچستان کی باہمت بیٹی گولڈ میڈلسٹ چیمپئن بنی جو سرزمین کے لئے ایک اعزاز ہے۔ فروری 2019 میں ایران میں منعقدہ کک باکسنگ ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 29 نومبر 2019 کو نیوزیلیڈ جانے والی پاکستانی باکسنگ ٹیم کا حصہ ہیں۔

طبیعتاً” خاموش سعیدہ فدا حسین ہر وقت پڑھنے اور کھیلنے میں مصروف رہتی ہیں۔ کبھی کبھار شرارت بھی کرتی ہیں۔ چاکلیٹ، کرکرے اور آلو چپس مل جائے تو روٹی کا پرواہ نہیں کرتی ہیں۔ گھر میں بڑوں کی عزت اور چھوٹوں سے پیار کرتی ہیں۔ ابو کی کمی شدت سے محسوس کرتی ہیں۔ پورا خاندان تعلیم یافتہ ہے۔ بڑی بہن حمیدہ ایم اے ہیں، بینظیر ڈاکٹر ہیں، چھوٹی بہن ساجدہ ساتویں میں زیر تعلیم ہیں، بھائی بھی انٹر کئے ہوئے ہیں، چھوٹا بھائی زاہد چھٹی میں زیرتعلیم ہیں۔

بلوچستان کو اپنی باہمت بیٹی پر فخر ہے۔ سعیدہ کے سامنے کھیلوں کی وسیع دنیا ہے۔ وہ سرزمین کا نام مزید روشن کرنے کا عزم کی ہوئی ہیں۔ ریاست دیگر شعبوں کی طرح کھیل کے شعبے کو بھی نظر انداز کئے ہوئے ہے۔ ٹیلنٹ کو ضائع کیا جا رہا ہے۔ بلوچستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی جا رہی ہے۔ ہر چیز بے سروسامانی کی حالت میں اپنے طور کی جارہی ہے۔ پھر بھی بلوچستان کی باہمت بیٹی سعیدہ بہتر مستقبل کے لئے پرامید ہیں۔

Spread the love

Check Also

خاندانوں کی بنتی بگڑتی تصویریں۔۔۔ ڈاکٹر خالد سہیل

میں نے شمالی امریکہ کی ایک سہہ روزہ کانفرنس میں شرکت کی جس میں ساری ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *