Home » ھمبوئیں سلام » الحاج نجمی، غالب عر فا ن،کرامت بخاری

الحاج نجمی، غالب عر فا ن،کرامت بخاری

جناب محترم ۔ اسلام علیکم
اللہ تعالیٰ ۔ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمیں۔
نور محمد شیخ کی ادبی محفل میں آپ کے مجلہ سے متعارف ہوا۔ اچھا لگا کہ سندھ اور بلوچستان کے سرحدی شہر کراچی میں ہم آہنگی اور ادبی سنگت کا اجرا باقاعدگی سے ہورہا ہے۔
اللہ کرے یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔
نور محمد شیخ کے تعاون اور توسط سے اپنی نگارش پیش کررہا ہوں۔ انشاء اللہ آئندہ بھی رابطہ رہے گا۔
دعاؤں کا طلبگار۔
الحاج نجمی۔ کراچی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جنا ب شا ہ محمد مر ی صا حب
اُمید ہے آپ بخیرو عا فیت ہو ں گے۔ما ہنا نہ ’’سنگت ‘‘ بھائی نو ر محمد شیخ کی کرم فر ما ئی سے مل جا تا ہے‘ ما ہِ مئی کے سنگت میں‘ سو ر ج کا شہر ‘مکمل آٹھ صفحا ت پر محیط بلو چ Mythology کا ایک ور ق تھا جسے پڑ ھ کر تا ریخ کے ساتھ سا تھ جغر افیہ کا بھی لطف حاصل ہو ا۔ ساتھ ہی ایک سفر نا مہ بھی ہمیں حیر توں کی سر زمین کی بھی سیر کر ا لا یا ۔ سلمیٰ اعو ان ’’ کے مضمو ن نے مصر کی زمین کے اسر ا ر بتا ئے لیکن مختصر ۔ جولا ئی کے شما رے میں ثر و ت ز ہرہ کی نظم آخری صفحے پر اچھی لگی ۔

غالب عر فا نؔ ۔کراچی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایڈیٹر شاہ محمد مری
مزاجِ گرامی قدر اور آپ کا سنگت نظر نواز ہوا۔ اور احباب کی فہرست میں خود کو نہ پاکر سوچا کہ میری ڈاک شاید ڈاک کے ڈاکوؤں کی نذر ہوگئی ہوگی ۔ یا پھر آپ کے آئینہ بصارت میں عکس بننے سے محروم رہی ہوگی یا دیر سے پہنچی ہوگی۔ غرضیکہ ایسے بہت سے خیالات نے مجھے گھیرے رکھا ۔ خیر، برادرم مسلم شمیم کا مضمون بہت اچھا لگا۔ دانیال طریر کی وفات کا بہت دکھ ہے ایک اچھا شاعر ہم سے جدا ہو گیا۔ کچھ احباب کی تحریریں نظر نہیں آتیں جن میں، بیرم خان، آغا گل، سرور جاوید، محسن شکیل، اور دیگر باقاعدگی سے لکھنے واے احباب، خدا کرے سب خیریت سے ہوں۔ آپ سب لوگوں کے لیے ڈھیروں دعائیں۔ ادھر لاہور میں صابر لودھی، ڈاکٹر افضل توصیف، اعزاز احمد اور عقیل روبی ہمیں چھوڑگئے ۔اللہ انہیں کروڑ کروٹ جنت الفردوس عطا کرے۔
مخلص
کرامت بخاری
لاہور

Spread the love

Check Also

صنوبر الطاف

ایڈیٹر ڈاکٹر شاہ محمد مری!!۔ میں بطور شاعراور افسانہ نگار پچھلے پانچ چھ سال سے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *