Home » حال حوال » سنگت ایڈوائزری بورڈ کی میٹنگ ۔۔۔ رپورٹ: عابدہ رحمن

سنگت ایڈوائزری بورڈ کی میٹنگ ۔۔۔ رپورٹ: عابدہ رحمن

ماہتاک’سنگت‘ کے ایڈوائزری بورڈ کی میٹنگ 20 مئی 2022ء کی سہ پہر تین بجے مری لیب میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کی کارروائی سیکرٹری عابدہ رحمان نے چلائی۔ اجلاس میں بورڈ ممبرز ڈاکٹر شاہ محمد مری، پروفیسر جاوید اختر، وحید زہیر، جیئند جمالدینی، عابد میر اور عابدہ رحمان نے شرکت کی۔

 

اجلاس کا ایجنڈا مندرجہ ذیل تھا:۔

۔1۔ ماہتاک سنگت کے مالی امور

۔2۔ سنگت اکیڈمی کی مطبوعات

۔3۔ دیگر

۔4۔ آئندہ متوقع اجلاس

۔1۔ سب سے پہلے گزشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری لی گئی جو سیکریٹری بورڈ نے پڑھ کر سنائے۔ اس کے بعد نئے ایجنڈے پر گفتگو کا آغاز ہوا۔

 

۔2۔ جاوید اختر صاحب نے سنگت اکیڈمی اور عابدہ رحمان نے رسالے کے مالی معاملات کی تفصیلات سے بورڈ ممبرز کو آگاہ کیا۔ دونوں اکاؤنٹس چیک ہوئے اور فائنل ہوئے۔

۔3۔ دیگر امور میں ایک یہ فیصلہ  ہوا کہ ایڈوائزری بورڈ ممبرز جن کی تعداد 9 تھی، اسے کم کر کے 7 کر دیا گیا۔

خصوصی اشاعت جیسے عورت ایڈیشن، مزدور ایڈیشن، اکتوبر انقلاب ایڈیشن میں سنگت اکیڈمی کے اراکین کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ مئی کا پرچہ اپنے موضوع کے لحاظ سے بھرپور تھا، اس میں بلوچستان کی ٹریڈ یونین، مزدور یونین، کسان تحریک، ماہی گیر تحریک وغیرہ کا تفصیلی تذکرہ موجود ہے۔ یہ بیسک ریفرنس مٹیریل ہے۔

ایڈوائزری بورڈ نے سفارش کی کہ سنگت میں ہر مہینے شائع ہونے والے اموات اور پیدائش کے کلینڈر کو ملحوظ رکھتے ہوئے پوہ و زانت میں اس حوالے سے مضامین پڑھے جانے چاہئیں۔

۔4- آئندہ اجلاس تین ماہ بعد اگست 2022میں منعقد کرنے کی تجویز دی گئی۔

اس کے ساتھ ہی اجلاس برخاست ہوا۔

Spread the love

Check Also

سنگت پوہ زانت ۔۔۔ جمیل بزدار

سنگت اکیڈمی آف سائنسزکوئٹہ کی  پوہ زانت نشست 25 ستمبر 2022 کو صبح  گیارہ بجے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *