اے خدا وند کریم! کردے بلوچوں کو عطا ،
جوہرِ کسب وفا!
پرُدماغ و جانثار و زندہ دل روشن خیال
فِکر جن کی ہو معطر ، مِثلِ صُبح کی ہَوا
عقل جن کی نیل ساگر، پُر شکوہ ، جاہ وجلال
ذہن جنکے ہوں مُبّرا ، عہدِ کہنہ کی ریت سے
”مسکراہٹ“، رنج میں بھی جنکے ہونٹوں پر بحال
دل ہو با ہمت، قومی ہو جیسے ساگر میں چٹان
تھرتھراہٹ ، خوف ہو دِل سے پرے بادِ شمال
اے خُدا وند ! بلوچوں کو جہاں میں زندہ رکھ!
دشمنوں کو شکست و ریخت دے، شرمندہ رکھ!