Home » شیرانی رلی » غزل  ۔۔۔ قاضی دانش صدّیقی

غزل  ۔۔۔ قاضی دانش صدّیقی

تو کوئی مہتابِ کوہ طور ہے
یا کوئی جنت سے اتری حور ہے

پھر بصارت کو بصیرت مل گئی
پھر مری آنکھوں میں تیرا نور ہے

میں نہیں واقف رموزِ عشق سے
یعنی صحرا اب بھی کافی دور ہے

سامنے آیا وہ شاید اس لئے
اور بھی اک امتحاں منظور ہے

آ پلٹ کر دیکھ رستے میں کوئی
زخمی ہے بکھرا ہوا ہے چور ہے

ہجر کی شب ہائے یہ ویرانہ پن
دل کی یہ ناپختگی رنجور ہے

میں نے پائی قیس سے دیوانگی
میرے سینے میں دلِ منصور ہے

کون ہو یاں محو تنہا رقص میں
ساتھ مے خانہ مرے مسرور ہے

تو نے پی ہے قاضی بادۂ طہور
وہ بھی کوئی مشربِ انگور ہے

Spread the love

Check Also

سوچوں کے مضافات ۔۔۔ نسیم سید

روح رقصاں ہے یوں جیسے مجذوب گھنگھرو مزاروں کے یا دائرہ وار صوفی بھنور خواب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *