Home » شیرانی رلی » سنہری کانٹا ۔۔۔ مصطفی شاہد

سنہری کانٹا ۔۔۔ مصطفی شاہد

اْس نے کہا:۔
”روشنی کے سمندر میں
ہماری آنکھیں خوب صورت مچھلیاں ہیں
کنارے پر
تاک میں ایک ماہی گیر بیٹھا ہے
اْس کے سنہری کانٹے میں
دنیا کا ایک ٹکڑا پیوست ہے
غور سے دیکھنا
کہیں یہ ٹکڑا
تمھاری آنکھیں اْچک نہ لے”

Spread the love

Check Also

سوچوں کے مضافات ۔۔۔ نسیم سید

روح رقصاں ہے یوں جیسے مجذوب گھنگھرو مزاروں کے یا دائرہ وار صوفی بھنور خواب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *