Home » شیرانی رلی » غزل ۔۔۔ ڈاکٹر وقار خان

غزل ۔۔۔ ڈاکٹر وقار خان

زیادہ سوچنے والے تجھے پتہ نہیں ہے
جو تجھ کو سینے لگاتا ہے وہ ترا نہیں ہے

وہاں پہ ہم بھی ہیں موجود ڈھونڈنے والی
سو تیرے دل میں اکیلا ترا خدا نہیں ہے

تمہیں پتہ ہے کہ تم کس لیے ہوئے ہو ذلیل ؟
تمہارے پاس کوئی اپنا نظریہ نہیں ہے

ہیں بد دماغ مرے سارے دوست میری طرح
کوئی بھی دنیا کے بارے میں سوچتا نہیں ہے

تْو اْس کے پاس کبھی جا کے تھوڑا وقت گزار
کہ جتنا تْو نے سنا اْتنا وہ برا نہیں ہے

Spread the love

Check Also

سوچوں کے مضافات ۔۔۔ نسیم سید

روح رقصاں ہے یوں جیسے مجذوب گھنگھرو مزاروں کے یا دائرہ وار صوفی بھنور خواب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *