Home » پوھوزانت » عارف صمد ۔۔۔ ذاکرعبدالرحمن

عارف صمد ۔۔۔ ذاکرعبدالرحمن

عارف صمد ایک نظریاتی اور کمیٹڈ انسان تھا۔آپ کو بلوچی ادب پر پورا عبور حاصل تھا۔آپ نے بلوچی زبان میں بہت سے اشعار,نظمیں اور افسانے تحریر کیے۔
آپ نے سوشلزم کا گہرا مطالعہ کر رکھا تھا۔آپ سرمایہ دارانہ نظام سے شدید نفرت کرتے تھے۔جب بھی ہم اکھٹے ہوتے تو آپ سوشلزم پر لیکچر دیا کرتے تھے۔آپ
ہمارا نظریاتی استاد تھے۔ہم اسکی ہر بات بہت احترام سے سنتے اور اپناتے تھے۔یہ بہت شاندار اور خوشگوار ماحول ہوتا تھا۔آپ دنیا کے عظیم انقلابی ڈاکٹر چی گویرا سے بہت متاثر تھے۔ ایک دفعہ ہم نے چی گویرا پر بنائی گئی فلم موٹر سائیکل ڈائری دیکھی۔فلم میں دیکھایا گیا تھا کہ چی گویرا میڈیکل کی تعلیم کرنے کے بعد اپنے دوست گراناڈو کے ہمراہ موٹر سائیکل پر لاطینی امریکہ کی سفر پر نکلتے ہیں۔گراناڈو اور چی گویرا موٹر سائیکل پر چلی
اور پیرو سے ہوتے ہوئے پورے سفر میں چی گویرا غربت,بھوک اور کوڑھ کے مرض سے مرے ہوئے انڈین باشندوں کی حالت دیکھتے ہیں۔تو وہ سامراج کے ظلم کے خلاف کھڑا ہوتا ہے ۔عارف صمد مطالعے کا بے حد شوقین تھا۔آپ کی لائبریری نادر کتابوں کا بہت بڑا خزانہ ہے۔جس میں مذہب,فلسفہ،سیاست,تاریخ اورادب پر نادر کتابیں موجود ہیں۔برٹینڈرسل،شوفین،ہیگل، یکارٹ،نشتے،ارسطو،افلاطون،روسو، لاک، کامیو، مارکس،اینگلز،گورکی،سارتر، ٹالسٹائی،نشتے،فیض احمد فیض غرض دنیا کے بڑے
ادیبوں,مورخوں,فلاسفروں کی تحریریں ان کے پاس تھے۔ان ہزاروں کتابوں کاانہوں نے توجہ اور علمی نقطہ نظر سے مطالعہ کیا تھا۔عارف صمد کتابوں سے بے حد محبت کرتے تھے۔اسلیے آپ نئی کتابوں کی تلاش میں گوادر کتب میلہ گئے تھے14۔فروری 2016کی بد قسمت شام جب آپ گوادر کتب میلہ میں شرکت کر کے
واپس پیشکان آرہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو کر وفات پاگئے۔بقول فیض احمدفیض
وہ جو اصحاب طبل وعلم کے دروں پر کتاب و قلم کا تقاضا لیے ہاتھ پھیلائے پہنچے مگر لوٹ کر گھر نہ آئے

Spread the love

Check Also

خاندانوں کی بنتی بگڑتی تصویریں۔۔۔ ڈاکٹر خالد سہیل

میں نے شمالی امریکہ کی ایک سہہ روزہ کانفرنس میں شرکت کی جس میں ساری ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *