Home » شیرانی رلی » رشتے سے پرے ۔۔۔ محسن شکیل

رشتے سے پرے ۔۔۔ محسن شکیل

کلیوپیٹرا نے جب خدا سے کہا
کہ وہ اتنی حسین نہیں تھی
جتنی الزبتھ ٹیلر !
تو اندازہ ہوا
وہ ہمارے عہد کے حسن کے تاثر سے
کہیں بڑی تھی!

الزبتھ ٹیلر
ہمارے احساس اورجمالیاتی تجربے کی روشنیوں پر
اپنی لپ اسٹک کے نشان لگائے
اونچی ایڑی کی سینڈل پہنے
سینے کے گہرے ابھار کے ساتھ
مارلن منرو کے مجسمے کی اڑتی فراک کے پاس
صوفیہ لارین سے مسکرا کرکہہ رہی ہے
رچرڈ برٹن
سب مردوں میں
سب سے وجیہہ رہا
کہ میں دوبار اُس سے رشتے میں جُڑی
اور بے شمار مرتبہ رشتے سے پرے!

الزبتھ ٹیلر کو یہ احساس رہنا چاہیے
کہ ہم سب اُس کے واسطے
رچرڈ برٹن رہے!
جیسے کلیوپیٹرا کے لیے
مارک انٹونی
اور تاریخ کے مُڑے ہوئے اوراق میں
کئی بے نام مرد!!
(الزبتھ ٹیلر کے لیے)

Spread the love

Check Also

سوچوں کے مضافات ۔۔۔ نسیم سید

روح رقصاں ہے یوں جیسے مجذوب گھنگھرو مزاروں کے یا دائرہ وار صوفی بھنور خواب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *