Home » 2020 » March (page 3)

Monthly Archives: March 2020

وحید نور

نفرت ہے کیوں فضا میں محبت کے باوجود کھلتی نہیں یہ بات وضاحت کے باوجود   دشمن بھی اور میں بھی ہلاکت کی زد پہ ہیں ڈٹ کر کھڑا ہوں سب سے عداوت کے باوجود   کرنے لگا ہے چوک پہ انصاف اپنے آپ بپھرا ہوا ہجوم عدالت کے باوجود   دِکھ کیوں نہیں رہے ہمیں آثار انقلاب باغی ہوئے  ...

Read More »

فردوس بریں ۔۔۔ رخشندہ نوید

مرے قدموں تلے جنت بچھی ہے فلک پر بھی مرے ہی نام سے موسوم فردوس بریں ہے مگر وہ زندگی میں آج جینا چاہتی ہوں جو آسودہ ہے جنت سے زیادہ نشین ہے

Read More »

خوش بخت۔۔ سیما پیروز

وہ شاید گہری نیند میں تھی۔ اماں اسے آوازیں دے رہی تھیں۔ ”خوش بخت“ بیٹی اٹھ جاؤ، نماز قضا ہوجائے گی۔“ اس نے اٹھنا چاہا، کروٹ بدلنی چاہی لیکن وہ بہت گہری نیند میں تھی۔ گیتی کہیں دُور سے پکاری، ”اپیا اٹھو نہ! یونی ورسٹی نہیں جانا، دیر ہو رہی ہے۔“ ابا میاں کی مہربان آواز سماعت سے ٹکرائی، ”خوش ...

Read More »

گواہی ۔۔۔ ڈاکٹر منزہ مبین

                ایسا معلوم ہوتا ہے زمین گھوم رہی ہے اور مجھے بھی ساتھ ساتھ گھما رہی ہے یوں ں ں ں۔۔۔۔۔۔میں اڑ رہا ہوں ہوا میں اوپر،اور اوپر۔۔۔۔ مجھے دیکھو میں آسمان کی طرف جا رہا ہوں۔ماں!!مجھے پکڑو،زور سے پکڑو۔۔۔۔ماں مجھے جانے نہ دینا۔۔۔۔ مجھ کوتھام لو ماں۔۔۔۔۔۔                 ابے رک جا!!اتنی سمع خراشی،تجھے تو میں ایسا پکڑوں گی کہ ...

Read More »

مہرستان سے ایک داستان ۔۔۔ نواز مری

                روایت ہے کہ انگریزوں کے زمانے میں ایک گاؤں میں کچھ لوگ مہاجرت کر کے آئے تھے۔ کہاجاتا ہے کہ شاید وہ اپنے آبائی گاؤں سے کسی جنگی مسئلے پہ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔ جتنے لوگ آئے تھے وہ سب ایک ہی قبیلے سے یا پھر ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے تھے، جو کہ ...

Read More »

دائرے میں گھومتی زندگی ۔۔۔ زرغونہ خالد

                جلدی اٹھو سمیر میں نے ناشتہ بنا دیا ہے ٹھنڈا ہو رہا ہے۔فریحہ کو بھی اُٹھاؤ دوپہر کے ایک بج رہے ہیں۔ امی زور زور سے دروازہ بجاتی رہیں اور بولتی رہیں۔ ۔1              سمیر کی شادی ہوئے آج تیسرا دن تھا۔ بہت خوش تھے سب گھر والے۔سمیر زاہد اور فہمیدہ کا اکلوتا بیٹا تھا۔ بہت لاڈ پیار سے ماں ...

Read More »

تین لڑکے ۔۔۔ ویراپانووا/شاہ محمد مری      

                عالیشان گھر کے گیٹ پہ تین لڑکے کھڑے ہیں۔ مارس کے میدان کے کونے پہ واقع یہ کوٹھی ان پرانی حویلیوں میں سے تھی جن کی دیوار یں زرد اور ستون سفید رنگ کے تھے۔ یہ اگست کا گرم دن تھا۔ تعطیلات اور تتلیاں پکڑنے کا آخری ہفتہ تھا۔ یہ بہت اچھی گرمیاں تھیں مگر افسوس کہ اب ختم ...

Read More »

پنّو تھیئی ۔۔۔ بلقیس ظفیر الحسن

                سیاہ سے زیادہ سیاہ فام پنو تھئی شادی کے آٹھ برسوں کے اندر یکے بعد دیگرے چار بچوں کو جنم دینے کے باوجود ہٹی کٹی جاذبِ نظر عورت ہے۔ اس کے بچے اس سے بھی زیادہ کالے نکلے۔ اتنے کہ کوئی چاہے تو ان کی جلد رگڑ کے ماتھے پر بندی لگا لے۔ گلیوں میں دوڑتے پھرتے انھیں دیکھو ...

Read More »

پچاس منٹ ۔۔۔ مصباح نوید

                سفید براق کپڑے،سِتواں ناک پر پسینے کے قطرے،نرس نسرین افضل دردِزہ میں مبتلازچہ کا ایک ہاتھ تھامے دوسرا اُس کے پیٹ پر رکھے ہوئے تھی۔ دھیمی آواز میں ہدایت بھی دے رہی تھی  “لمبے سانس لیں “۔درد کا بہاؤ تیز ہوتا تو سخت گرفت میں نسرین کو اپنے ہاتھ کی ہڈیا ں چٹختی محسوس ہوتیں۔ رت کی ڈیوٹی ادا ...

Read More »

محبت کی گواہی ۔۔۔ عابد میر

ڈاکٹر شاہ محمد مری کی کتابوں پر عابدہ رحمان کے تبصروں کی کتاب                 تبصرہ نگاری ہمارے ہاں ادب کی ’اچھوت‘ صنف ہے۔ کام یہ نہایت فن کارانہ ہے۔ لیکن ہم نے اسے وہی مقام دے رکھا ہے، جو ہم اپنے سماج میں فن کاروں کو دیتے ہیں۔ اور عالمی ادب میں اس کا وہی مقام ہے، جو اقوامِ ...

Read More »