Home » شیرانی رلی » غزل ۔۔۔ شاہد ہ حسن ٹورنٹو (کینڈا)۔

غزل ۔۔۔ شاہد ہ حسن ٹورنٹو (کینڈا)۔

سنگت کے لیے ایک خصوصی غزل۔۔۔

نئے سال میں نیک تمناؤں کے ساتھ

 

 

حشرکی چال چل رہا ہے وقت

ہاتھ سے اب نکل رہا ہے وقت

کیا کسی کو ذرا بھی ہے احساس

کتنی تیزی سے ڈھل رہا ہے وقت

قتل گاہوں سے لاش اٹھاتے ہوئے

خون چہرے پہ مَل رہا ہے وقت

لوگ پتھرا گئے ہیں باہر سے

اور اندر پگھل رہا ہے وقت

تیری آنکھوں سے بہہ رہے ہیں دُکھ

میرے اشکوں میں جَل رہا ہے وقت

ٍلوگ غافل پڑے ہوئے ہیں مرے

اور سب کو نگل رہا ہے وقت

اب نہ معیادِ ظلم گھٹتی ہے

اور نہ ٹالے سے ٹل رہا ہے وقت

 

Spread the love

Check Also

سوچوں کے مضافات ۔۔۔ نسیم سید

روح رقصاں ہے یوں جیسے مجذوب گھنگھرو مزاروں کے یا دائرہ وار صوفی بھنور خواب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *