Home » 2019 » March (page 4)

Monthly Archives: March 2019

خاموش دھماکے  ۔۔۔ شہناز نبی

جانے کتنی دیوالیاں اور شب براتیں گذرگئیں بچّوں نے پٹاخے نہیں چھوڑے وہ اب دھماکوں سے ڈرنے لگے ہیں دیکھتے دیکھتے ہما ہمی سے بھرے شہرے کا ویران ہوجانا ہنستے ہنستے مسافروں کا لاشوں میں بدل جانا درسگاہوں کا سنسان ہوجانا کتنے عجیب تجربے ہیں انہیں اب صرف پھلجھڑیاں چھوڑنے کی اجازت ہے یا پھر انا را ور آتش بازی ...

Read More »

بِنتی  ۔۔۔ نوشین

میری اندھیری دیواروں میں رہ جا مجھ میں دھڑک لمحہ بن جا باہر مت جا باہر خالی پن تکتا ہے ہر رستہ اندھے شور کا میلہ ہے خود میں برپا کون تجھے پہنچانے ، دیکھے کون بھلا میں نے کتنی بار کہا باہر مت جا۔۔۔

Read More »

ایک بھولی ہوئی کہانی ۔۔۔۔ فہمیدہ ریاض

مجید نے مجھے جو داستان سنائی تھی وہ اتنی دلچسپ لگی تھی کہ میں اسے فوراً لکھ ڈالنا چاہتی تھی ۔ پھر نہ جانے کیوں یہ کہانی لکھنے کا ڈول ہی نہ ڈولا اور وقت گزرتا چلا گیا ۔ یہ بات اتنی پرانی ہے کہ اب تو معلوم ہوتا ہے صدیاں بیت گئیں ہوں ۔ صدیاں توخیر نہیں پھر بھی ...

Read More »

کانچ کے آنسو ۔۔۔۔ ثمینہ اشرف

نومولود اپنی ماں کی گود میں۔۔۔ نومولود کے جسم سے نور کے ہالے اُٹھ رہے تھے۔ یہ ہالے کائنات میں رب دوجہاں کے بچے کی تخلیق کا معجزہ ہیں۔ دنیا میں ایک ماں کا بچہ پیدا کرنا معجزۂ خداوندی ہی تو ہے۔ ماں اس معجزے کی شریکِ کار۔ اپنے وجود میں سمٹا باریک بریک لبوں سے ماں کی چھاتی سے ...

Read More »

امید کے نام ۔۔۔ مصطفےٰ کریم

سفید ٹیکسی حمزہ کے پاس آکر رکی۔ ڈرائیور نے کھڑکی کا شیشہ نیچے کیا اور پوچھا۔ ’’کہاں جانا ہے ینگ مین؟‘‘ ڈرائیور کے چکنے چہرہ پر ہلکی سی مسکراہٹ تھی۔ ’’شکریہ ! ٹیکسی نہیں چاہیے۔ مجھے سامنے ہوٹل میں جانا ہے ۔ ‘‘ حمزہ نے جوان دیا۔ دسمبر کے ٹھٹھرے ہوئے دن میں سڑک کی دوسری جانب سفید لاٹن ہوٹل ...

Read More »

حمیرا رحمان کی شاعری ۔۔۔ ڈاکٹر فاطمہ حسن

حمیرا رحمان کی شاعری پر اپنے مضمون کا آغاز میں آج کی عہد کی بہت اہم افسانہ نگار خالدہ حسین کے جملوں سے کروں گی۔ خالدہ حسین کی علمیت اور دانش ان کی ہر تخلیق میں جھلکتی ہے خواہ وہ افسانہ ہو یا مضامین۔ یہ اقتباس جو میں یہاں پیش کررہی ہوں۔ ان کے مضمون ’’بے سر کی عورتُ ُسے ...

Read More »

دفتر اِمکاں ۔۔۔ فہمیدہ ریاض

’’بدن دریدہ‘‘ کی اشاعت سے اور تو جو کچھ ہوا یا نہ ہوا، لیکن اُردو تنقید میں چند سطروں کا دائمی اضافہ یقیناًہوگیا۔ اس کی اشاعت کے بعد سے اب تک کسی بھی شاعرہ یا ادیبہ کی نگارشات پرایسی تحریر شاذ ہی میری نظر سے گزری ہے جس میں یہ اضافی معلومات موجود نہ ہوں: ’’فلاں فلاں شاعرہ، اپنی نسوانیت ...

Read More »

صنف نازک ۔۔۔ مصباح نوید

کون جانے فیشن ہے کہ بھیڑچال، اندازِ سوچ کاشاخسانہ کہ ہر سو شور سابرپا ہے کہ مرد ظالم ہے ،شقی القلب ہے ،ہرجائی ہے ۔سوشل میڈیا پر تو ایسی دلدوز پوسٹ لگائی جاتی ہیں کہ دل آٹھ نو دس آنسو روتا ہے ۔گیارھویں آنسو کی ترسیل شاید دل یہ سوچ کے روک دیتا ہے کہ یہ کام تو چشم نم ...

Read More »

عورت اور ہمارا معاشرہ ۔۔۔ محمد نواز کھوسہ

دنیا کی نصف آبادی اور پاکستان کی اکاون فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے ۔ ظاہر ہے انسان مخلوقات میں اشرف درجے پر فائز ہے اور عورت بھی انسان ہونے کے ناطے اسی اشرف المخلوقات کا حصہ ہے ۔ مگر یہاں معاملہ دانستہ طور پر الٹا گیا ہے اور عورت کو عجیب المخلوقات بنایا گیا ہے ۔ اسی وجہ سے ...

Read More »

سیوی گپتہ تی دنگاں ۔۔۔ شاہ محمد مری

ساہیوال آرٹس کونسل نے 26،27 نومبر 2018 کو ’’ پاکستانی ثقافتیں اور گلو بلائزیشن‘‘ کے موضوع پردو روزہ ادبی و ثقافتی کانفرنس منعقد کی۔مشاعرہ بھی تھا،شامِ غزل بھی تھی،اورکتابوں کے سٹال بھی تھے۔ میزبان ڈاکٹر ریاض ہمدانی نے پاکستان بھر سے آئے ہوئے ادباء اور دانشوروں کو خوش آمدید کہا ۔ افتتاحی سیشن کی صدارت جناب نجیب جمال نے کی ...

Read More »