Home » پوھوزانت » کینسر کیئر ہسپتال لاہور

کینسر کیئر ہسپتال لاہور

کینسر کیئر ہسپتال اور ٹرسٹ کے بانی ماہر امراض کینسر پروفیسر ڈاکٹر شہریار ہیں۔ ان کا شمار ملک کے سینئر ترین اساتذہ اور محققین میں ہوتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر شہریار کینسر کے علاج کا وسیع وعریض تجربہ رکھتے ہیں۔ پچھلے 35سال میں ایک لاکھ سے زائد مریض ان سے مستفید ہوچکے ہیں۔ وہ اپنی زندگی اس فلاحی منصوبے کے لیے وقف کرچکے ہیں۔ ان کے ساتھ اس ٹرسٹ میں پروفیسر ڈاکٹر مجید چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ شامی، پروفیسر عریہ زمان، پروفیسر عبدالرؤف قصوری، ڈاکٹر ریاض الرحمن، ڈاکٹر محمد فیاض، مسز غزالہ طارق، مسز فرحت پروین اور مسٹر شاہد ملک شامل ہیں۔ اس ہسپتال کے لیے 27ایکڑ زمین 2014میں حاصل کی گئی اورستمبر2015میں ہسپتال کے پہلے بلاک کی تعمیر شروع کی گئی۔ الحمد اللہ چار سال کے قلیل عرصے میں پہلا بلاک برائے Institute of palliative careاور دوسرا بلاک برائے ریڈی ایشن بلاک مکمل کر لیا گیا۔ 2019سے کینسر کے مریضوں کا ریڈی ایشن سے فری علاج شروع کردیا گیا۔ پاکستان کے پہلے بریسٹ کینسر ہسپتال کی تعمیری کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ جو صرف بریسٹ کینسر کی عورتوں کے لیے مخصوص ہوگا اور ہر قسم کی جدید سہولیات مہیا کرے گا۔ یاد رہے کہ ہمار ا میموگرافی پروگرام پہلے ہی نہایت کامیابی سے جاری ہے اور ملک بھر کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں 32000سے زائد عورتوں کی فری میموگرافی کی جاچکی ہے۔ ڈاکٹر حماد رضا شیخ700سے زائد خواتین کی فری بریسٹ سرجری کر چکے ہیں۔ دریں اثنا ایک سرائے تعمیر کی جارہی ہے جہاں 400سے زائد لواحقین کی مفت قیام و طعام کا بندوبست ہوگا۔ ان تعمیرات کے بعد ماسٹر پلان کے تحت سرجیکل بلاک، میڈیکل بلاک، ریسرچ بلاک کی تعمیر کی جائے گی۔

کینسر کیئر ہسپتال میں کینسر کا علاج مکمل فری مہیا کیا جارہا ہے۔ پہلے مرحلے پر کینسر کیئر ہسپتال میں جدید ترین مشینوں پر ملک کے سینئر ترین اساتذہ کی نگرانی میں سینکڑوں مریضوں کو مکمل فری ریڈی ایشن دی جارہی ہے۔ ریڈی ایشن تھراپی کینسر کے علاج میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔ کینسر کے 80فیصد مریضوں کو اپنی بیماری کے دوران کسی نہ کسی مرحلے پر ریڈی ایشن تھراپی کی ضرورت پیش آتی ہے۔ ملک کے نامور پرائیوٹ اداروں میں اِس ریڈی ایشن تھراپی کے لیے 4سے 6لاکھ روپے وصول کیئے جاتے ہیں۔ ان حالات میں ہزاروں مریض ریڈی ایشن سے محروم ہونے کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

ان حالات کے مد نظر کینسر ہسپتال نے سے ایک جدید ریڈی ایشن بلاک ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کیا ہے۔ اس بلاک میں کنکریٹ کے سات محفوظ بنکر 23کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیے گئے ہیں۔ جن میں 7ریڈی ایشن مشین لگانے کی گنجائش موجود ہے۔ 90کروڑ کی لاگت سے 4ریڈی ایشن مشین خریدی گئی ہیں۔ جن پر ہر خاص و عام کو 100فی صد بلامعاوضہ ریدی ایشن تھراپی کی سہولت مہیا کی جارہی ہے۔ یوں سوا ارب کی لاگت سے تیار ہونے والا یہ جدید کینسر ہسپتال پاکستان کا پہلا واحد کینسر ہسپتال ہے جو سالانہ دس ہزار مریضوں کو فری علاج کی سہولت مہیا کرے گا۔ یاد رہے یہ علاج ملک کے ماہر ترین تجربہ کار سینئر ڈاکٹرز کی نگرانی میں کیا جاتا ہے۔

یہ سب کچھ آپ کی و عطیات سے ہی ممکن ہوا۔ آگے بڑھیں اور اس کو احسن طریقے سے چلانے میں ہماری مدد کریں۔ ان مریضوں کے علاج کے لیے ہمیں 30سے 40ہزار روپے فی مریض درکار ہوتے ہیں۔ یہ جدید مشینیں اُن مریضوں کے لیے ہیں جو4سے 6لاکھ روپے ادا کرنے کی استعداد نہیں رکھتے۔ آپ کے عطیات سے ان ہزاروں مریضوں کی زندگیاں آسان ہوں گی۔ یہ صدقہ جاریہ آپ کی بدولت جاری ہوا ہے۔

 

آفس ایڈریس:     دو سو اَسی ایم۔ ماڈل ٹاؤن ایکس ٹنشن لاہور                               ہاسٹل ایڈریس:         رائے ونڈ روڈ نزد اجتماع روڈ لاہور

Spread the love

Check Also

خاندانوں کی بنتی بگڑتی تصویریں۔۔۔ ڈاکٹر خالد سہیل

میں نے شمالی امریکہ کی ایک سہہ روزہ کانفرنس میں شرکت کی جس میں ساری ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *