Home » شیرانی رلی » خاک کے  بطن سے انسان نے جنم لیا ۔۔۔  عیسی بلوچ

خاک کے  بطن سے انسان نے جنم لیا ۔۔۔  عیسی بلوچ

ایک ان دیکھے دھماکے سے

سنسار نے آنکھیں کھولیں

ہوا نے سورج سے بیاہ رچایا

ہوا ماں بنی

پانی کو جنم دیا

پانی نے مٹی سے بندھن جوڑے

مٹی حاملہ ہوگئی

خاک کے بطن سے زندگی نے جنم لیا

انسان پیدا ہوا

انسان اپنی تلاش میں سفر در سفر رہا

حیرتوں کے در کھولے

حیرتوں کے مکاں میں حیرتیں ساکن تھیں

ساکنوں نے سوال اٹھاے

جوابوں کی جستجو میں

سیاہ اندھیری غار میں وارد ہوا انسان

غار کے پیچیدہ رستوں میں

منزلوں کی کھوج میں

ایک ایسے مقام پہ آ پہنچا انسان

جہاں موت کے سامان کی صنعتیں لگیں تھیں

طرح طرح کی ترکیبیں سوچی جارہی تھی

زندگی بانجھ کرنے کے درپے تھے

نئے سامان تیار کیے جارہے تھے

کفن بنے جارہے تھے

Spread the love

Check Also

سوچوں کے مضافات ۔۔۔ نسیم سید

روح رقصاں ہے یوں جیسے مجذوب گھنگھرو مزاروں کے یا دائرہ وار صوفی بھنور خواب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *