کیا؟
ساتویں آسمان تو
قوس و قزع کی سمت راستہ نکلتا ہے
جہاں خواب کی پھوار سے زمین……..
سینچی جارہی ہے
اعتراف زدہ بادلوں کے سفید گالوں پر پیر دھنسے جارہے ہیں
امکان کے کدال سے گودی کی جارہی ہیں
جذب کی کھاد سے کیا ریاں پاٹی جارہی ہیں
یکایک کدال کے ماتھے پہ
موت کا پسینہ
شوق
زینہ بہ زینہ
…….. زینہ بہ زینہ