Home » شیرانی رلی » ہجر کا ایک پَل ۔۔۔۔ آمنہ ابڑو

ہجر کا ایک پَل ۔۔۔۔ آمنہ ابڑو

بہت گھْٹن ہے۔۔

کہ۔۔

امرت رس ٹپکاتی

تمہاری ہنسی

برسوں سے

نہیں برسی۔۔

دل کی دنیا

بنجر بَن ہے۔

دور دیس سے آتے رہتے

آس کے جگنو۔۔

رستہ بھول گئے ہیں۔۔

شاید۔۔

ہر سْو کالا گھور اندھیرا۔۔

ہجر کی رات اماوَس جیسی

بھاگ پے چھائی

چاند گرہن ہے۔۔

بہت گھْٹن ہے۔۔۔۔

 

Spread the love

Check Also

سوچوں کے مضافات ۔۔۔ نسیم سید

روح رقصاں ہے یوں جیسے مجذوب گھنگھرو مزاروں کے یا دائرہ وار صوفی بھنور خواب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *