Home » شیرانی رلی » ہم تمہیں اورتمہارے فیصلوں کو منسوخ کرتے ہیں ۔۔۔ نسیم سید

ہم تمہیں اورتمہارے فیصلوں کو منسوخ کرتے ہیں ۔۔۔ نسیم سید

تو تم نے
ایک کٹورا تیل
اور سونے کے چند سکے
اب اس میز کو بھی خیرات کردیے
جس کے گرد بیٹھ کے
تمہارے ہی جیسے عیارتاجر
عورت کے حقوق کا فیصلہ کرینگے۔!۔
تم نے آ جتک عورتوں
کوریوڑ کے طرح رکھنے
اورگولیاں پھانک کے
آ سودگی کے لمحات کو
برا بھلا گزارنے کے سواکیا کیاہے ؟
اے سعود بادشاہ !!۔
اپنی غلام گردشوں میں سونے کی انیٹوں کے نیچے
اپنے کرتوت دفنانے ،سجدے اورطواف بیچنے
اورسفید مچھیروں کے جوتے سیدھے کرنے والے
سعود بادشاہ!!۔
ہم تمہیں
اور تمہاری عیارعیارعبا دتوں کو
اپنے فیصلوں
اوراپنے حقوق کی گفتگوسے دھتکارتے
اورمنسوخ کرتے ہیں۔

Spread the love

Check Also

سوچوں کے مضافات ۔۔۔ نسیم سید

روح رقصاں ہے یوں جیسے مجذوب گھنگھرو مزاروں کے یا دائرہ وار صوفی بھنور خواب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *