Home » شیرانی رلی » آوازیں مجھے چھپا لیتی ہیں ۔۔۔ نجیبہ عارف

آوازیں مجھے چھپا لیتی ہیں ۔۔۔ نجیبہ عارف

خاموشی کی آواز مجھے دیوانہ بنا دیتی ہے
علامتی خاموشی نہیں
حقیقی خاموشی
جو سماعتوں کے راستے
میری کوکھ تک اتر آتی ہے
’’یہ عجیب بات ہے
اس میں تناقض ہے‘‘
ہو گا
مگر میں خاموشی کو سن سکتی ہوں
خاموشی میں
عدم وجود کی گونج ہوتی ہے
جھینگر کی آواز سے پرے
ہوا کی سائیں سائیں کے بطن میں
نیستی کے حلق سے
اٹھتی ہوئی بھاپ کی طرح
یہ خاموشی
صرف سنائی ہی نہیں
دکھائی بھی دیتی ہے۔
میں اس کے جمال کی تاب نہیں لا سکتی
اور اپنے آپ سے باہر نکل آتی ہوں۔

Spread the love

Check Also

سوچوں کے مضافات ۔۔۔ نسیم سید

روح رقصاں ہے یوں جیسے مجذوب گھنگھرو مزاروں کے یا دائرہ وار صوفی بھنور خواب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *