Home » حال حوال » سنگت ایڈیٹوریل بورڈ میٹنگ ۔۔۔ رپورٹ:عابدہ رحمان

سنگت ایڈیٹوریل بورڈ میٹنگ ۔۔۔ رپورٹ:عابدہ رحمان

ماہتاک سنگت کے ادارتی بورڈ کا اجلاس 17نومبر 2018ء کی سہ پہر مری لیب، کوئٹہ میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں مندرجہ ذیل اراکین نے شرکت کی:
ڈاکٹر شاہ محمد مری، سرور آغا، وحید زہیر، جاوید اختر، عابد میر، عابدہ رحمان۔

اجلاس کا ایجنڈا سنگت کی اشاعت کے 22برس مکمل ہونے پر آئندہ کا لائحہ عمل تشکیل دینا تھا۔
سیرحاصل بحث مباحثے کے بعد اجلاس میں مندرجہ ذیل تجاویز سامنے آئیں:
کلچرل ریویو کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ جس میں نظریاتی ورلڈ کلاسیک موویزپر تبصرے، بلوچی فلم سازی پر تبصرے، مقامی اداکاروں،فن کاروں، گلوکاروں، آرٹسٹوں کے انٹرویوز وغیرہ شامل کیے جائیں۔
خواتین کے حوالے سے بھی ایک حصہ مختص کیا جائے۔ جس میں سیاسی، سماجی، ادبی پہلوؤں پر خواتین پر اور خواتین کا مواد شامل ہو۔ اس کی انچارج عابدہ رحمان ہوں۔
نیا سال شروع ہونے پر رسالے کے فارمیٹ میں بھی تبدیلی ہو اور اس میں جدت لائی جائے۔
رسالے کے ریکارڈ کی کم سے کم تین فائلیں ہونی چاہئیں تاکہ ادارے کے ریکارڈ کے علاوہ کسی ریسرچر کے بھی کام آسکے۔ (یہاں بتایا گیا کہ سنگت رسالے پر ایک ایم فل ہو چکا ہے۔ جب کہ سنگت مطبوعات کے سلسلہ ’عشاق کے قافلے‘ پر بھی ایک ایم فل حالیہ دنوں مکمل ہوا ہے)۔
کرنٹ افیئرز پر بھی مضامین کا سلسلہ ہونا چاہیے۔
سنگت کے اکیسویں برس کے تمام شماروں (سوائے نظم ایڈیشن کے) کی انچارج خواتین رہیں۔ یہ سلسلہ اس سال بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ خواتین کی شمولیت زیادہ سے زیادہ ہو۔
سنگت ہر سال مارچ کے مہینے میں عورت ایڈیشن، مئی میں مزدور ایڈیشن اور نومبر میں اکتوبر انقلاب ایڈیشن مستقل شائع کرے گا۔ اس کا اشتہار بھی مستقل ہر رسالے میں دیا جائے گا۔
ایڈیٹوریل بورڈ کا اجلاس آئندہ دو ماہ کی بجائے، سہہ ماہی بنیادوں پر ہو گا۔
آئندہ اجلاس فروری2019ء میں منعقد ہو گا۔

علاوہ ازیں سنگت مطبوعات کا مالی ریکارڈ سرور آغا نے پیش کیا۔

Spread the love

Check Also

سنگت پوہ زانت ۔۔۔ جمیل بزدار

سنگت اکیڈمی آف سائنسزکوئٹہ کی  پوہ زانت نشست 25 ستمبر 2022 کو صبح  گیارہ بجے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *