نعت
مجھے یقیں ہے کہ
ان کروڑوں کتب میں
ہر اک نصاب میں
ہر ورق پہ ہر ایک باب میں
سب جریدوں میں
سارے قاعدوں میں
قصیدوں میں
سب حکایتوں میں
روایتوں میں
خیال آموز، دانش افروز
درس آمیز ،حکمت انگیز
جو بھی تحریر ہے
ہمارے نبی کے
اک حرفِ لب کی تفسیر ہے