Home » شیرانی رلی » دھرم کی گلوبلائزیشن ۔۔۔ کشور ناہید

دھرم کی گلوبلائزیشن ۔۔۔ کشور ناہید

میں ٹی وی براہ راست نہیں
آئینے میں دیکھتی ہوں
میرے آئینے میں بال آیا ہوا ہے
اس لیے کہیں کسی کی آنکھ
کہیں پھٹے ہونٹ اور کبھی کچھ بھی
نظر نہیں آتا کہ آئینہ دھندلا
میری طرح پرانا ہوگیا ہے۔
پھر بھی راکنگ چیئر پر بیٹھ کر
بند آنکھوں کے ذریعے سنائی
دینے والی آوازوں کو شناخت
کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔
صاف جھوٹ بولنے والی آوازوں کو
میرے کان فوراً پہچان لیتے ہیں
یہ شیطان ہیں یا سیاست دان
امریکہ کے کہ پاکستان کے ہیں
آوازوں کی غراہٹ میں
تمیز نہیں کرسکتی ۔
البتہ بالکل ایسی ہی آوازیں
ہندوستان میں بھی تو سنائی دیتی ہیں
وہاں تو گیروے رنگ میں لپٹے شیطان
دیوانگی کے عالم میں گؤ ماتا، گؤماتا
چنگھاڑتے ، لوگوں کی جیبیں ٹٹول رہے ہیں
کہیں کوئی گؤ ماتا کی بوٹی تو چُھپی ہوئی نہیں ہے
سارے ملکوں میں دھرم بچانے کا ڈھول خوب پٹ رہا ہے!۔

Spread the love

Check Also

سوچوں کے مضافات ۔۔۔ نسیم سید

روح رقصاں ہے یوں جیسے مجذوب گھنگھرو مزاروں کے یا دائرہ وار صوفی بھنور خواب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *