Home » شیرانی رلی » نسیم سید 

نسیم سید 

بھور سمے سے
دھوپ کے چھپر تلے بیٹھ کے
سا نس کی دھوکنی
دھونکتے رہنا
آس کی مٹی گوڑتے رہنا
خواب دراڑیں
لیپتے رہنا
سیلی سیلی سی یادوں کی
تہیں کھولنا، دھوپ لگانا
شام پڑے پھر
ہنس ہنس کے خود کوسمجھا نا
سب اچھا ہے
سب کچھ ٹھیک ہے

Spread the love

Check Also

سوچوں کے مضافات ۔۔۔ نسیم سید

روح رقصاں ہے یوں جیسے مجذوب گھنگھرو مزاروں کے یا دائرہ وار صوفی بھنور خواب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *