Home » Uncategorized » نظم ۔۔۔ گیتانجلی 

نظم ۔۔۔ گیتانجلی 

صوبہ ہونے والی ہے
تمہارا خواب ٹوٹنے والا ہے
میرے جانے کا وقت ہو گیا ہے
جانے دو مجھے
اس سے پہلے کہ
تمہاری آنکھیں کھولیں
اور ایک ادھورا خواب
تمہاری آنکھوں میں رہ جائے…۔
ہمیشہ کے لئے۔
میں نہیں چاہتی کہ ساری عمر
تم ایک خواب کا پیچھا کرنے میں بتا دو
میری طرح۔۔۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
تمہارے نام آخری نظم
سوچا تھا تاویل ہوگی بہت
ظاہر ہے …
بہت تسلی سے کہی جائے گی نہ
لیکن یہ کیا
کہ ہر سفر کی طرح یہ سلسلہ بھی
ایک نئی شروعات پہ آ کے ختم ہو رہا ہے
اور میں جلدی میں ہوں
زندگی کی تمام کہانیاں اور کردار
میرے انتظار میں ہیں
خیر… تم اپنا خیال رکھنا
اور یہ بھی یاد رکھنا
کہ تم آزاد تھے… ہمیشہ
تم آزاد ہو، ہمیشہ کے لئے …۔

Spread the love

Check Also

Gandam ki Roti

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *