Home » شیرانی رلی » عورت : سدا روشنی دینے والی شمع ۔۔۔ نور محمد شیخ

عورت : سدا روشنی دینے والی شمع ۔۔۔ نور محمد شیخ

نثری نظم

عورت:۔
کائنات ،دھرتی اور کتابِ حیات کا
ایک روشن اور مکمل باب
گھر میں ، معاشرے میں
عورت کا وجود
ایک انفرادی وجود
دل ودماغ اور علم وشعور کے لحاظ سے
وہ ، ایک پوری ہستی
اس کا دل ، محبت سے بھرا
اس کی شخصیت ،سراپا حُسن
کائنات میں موجود
حُسن کے سارے رنگوں سے آشنا
اور ،اس کے من سنسار میں
زندگی کی ساری رعنائیاں شامل

عورت:۔
اس کے احساسات میں
زندگی کی دھڑکن
اس کے خیالات میں
پیار کا سچا جذبہ موج زن
اس کی پوری زیست
نور کا ایک وسیع دائرہ
وہ گرم موسم میں جیسے بہار کی ہوا
اس کی شخصیت کا ہر پہلو
فہمِ حیات کا بامعنی اظہار
اس کا ہر مُثبت عمل
پیارے کے رشتوں سے جُڑا
اور ، وہ ،شمع کی مانند
ہر سُو روشنی پھیلاتی ہوئی

Spread the love

Check Also

سوچوں کے مضافات ۔۔۔ نسیم سید

روح رقصاں ہے یوں جیسے مجذوب گھنگھرو مزاروں کے یا دائرہ وار صوفی بھنور خواب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *