Home » شیرانی رلی » انسان دوست بنیں ۔۔۔ نور محمد شیخ

انسان دوست بنیں ۔۔۔ نور محمد شیخ

نثری نظم

شاعر کا کام: غزل تخلیق کرے
افسانہ و ناول نگار فِکشن تخلیق کرے
نقّاد ، تنقیدی مضامین لکھے
اور ایک عالم،
روشن خیال کتابیں تصنیف کرے
یعنی لکھنے والوں پہ فرض ہے
وہ بہت اچھا لکھیں:
عالِمانہ، بھرپور اور گہرے خیالات
زندگی بخش اور امّید سے بھرے ہوئے
اشعار، نظمیں، جُملے اور اقتباسات
پھر، اب ، یہ
پڑھنے والوں کاکام ہے:
اپنے دل میں بٹھائیں
اپنے شعور کو چمکائیں
انسان دوست بنیں
سچّے انقلابی بنیں
انسان دشمن سماج کوبدلیں
جبر و سِتم اور لُوٹ سے لڑیں

Spread the love

Check Also

سوچوں کے مضافات ۔۔۔ نسیم سید

روح رقصاں ہے یوں جیسے مجذوب گھنگھرو مزاروں کے یا دائرہ وار صوفی بھنور خواب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *