Home » شیرانی رلی » غیر نہ بناؤ ۔۔۔ رحمت سومرو / جاوید شیخ

غیر نہ بناؤ ۔۔۔ رحمت سومرو / جاوید شیخ

ہماری خواہش
چاند پر قبضہ کرنے کی نہیں ہے
نین ہمارے
نیوکلیئر بم کے تمنائی نہیں ہیں
ہمارا دل ہمیشہ
اس بات پربضد رہا ہے
کہ ہم کسی غیر ؍ پرائی دھرتی پر بوجھ نہ بنیں
مگر زمین کے جس حصے پر
ہم سانس لے رہے ہیں
اس دیس کی ہواؤں اور ان سے
اْٹھنے والی مٹی کی مہک کو
ہمارے لئے غیر نہ بناؤ

Spread the love

Check Also

سوچوں کے مضافات ۔۔۔ نسیم سید

روح رقصاں ہے یوں جیسے مجذوب گھنگھرو مزاروں کے یا دائرہ وار صوفی بھنور خواب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *