Home » حال حوال » سمو راج ونڈ تحریک کابینہ ۔۔۔ رپورٹ :عابدہ رحمان

سمو راج ونڈ تحریک کابینہ ۔۔۔ رپورٹ :عابدہ رحمان

سمو راج ونڈ تحریک کی کابینہ کی میٹنگ23 اگست صبح 11 بجے مری لیب میں ہوئی۔ اجلاس کی صدارت سمو راج راج ونڈ کی صدر محترمہ نورین لہڑی نے کی۔ اس اجلاس کے شرکاء میں روبینہ زہری، شازیہ احمد، نور بانو، عابدہ رحمان، نورین لہڑی، وحید زھیر صاحب اور ڈاکٹر شاہ محمد مری صاحب شامل تھے۔
میٹنگ کا ایجنڈا: 8 اگست کو وکلاء پر ہونے والے حملے کی مذمت۔
میٹنگ کا آغاز اس انداز میں ہوا کہ ہماری تحریک ایک ایسی تحریک ہے کہ جو ہر تشدد، ظلم اور ناانصافی کے خلاف آوازاٹھائے گی اور اس کی مذمت کرے گی۔ اس لحاظ سے 8 اگست کو جو کچھ ہوا اس پر مذمت کے لئے پریس کلب کے سامنے ایک خاموش اور پر امن protest کا بھی ارادہ کیا لیکن پھر High security alerts کے پیش نظر یہ ارادہ ترک کیا گیا لیکن بات یہ ہے کہ مذمت کرنا اور ماتم کرنا ، دکھ کا اظہار کنا ہمارا حق ہے تو پھر یہ مذمت کس طرح کی جائے؟
اجلاس میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ یہ کوئی فرد یا کسی تنظیم پر حملہ نہیں اس لئے کوئی انفرادی یا organizational response اس پر نہیں دیا جا سکتا۔یہ لسانی اور مقامی جنگ بھی ہے اور ایک لحاظ سے ایک عالمی جنگ بھی۔ یہ جنگ ہے قدیم اور جدید کے مابین۔ Modernism کو ختم کرنے کی کوشش ہے Modern Judiciary پر حملہ اسی بات کی ایک کڑی ہے۔
دوسری طرف یہ ہے کہ اتنی بڑی بات پر چپ نہیں رہا جا سکتا اس لئے یہ ضروری ہے کہ اس عالمی جنگ کا response ہم نے اپنے وقار کے مطابق دینا ہے۔ اس سب میں سب سے پہلے ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگ اس صدمے سے نکل جائیں، ان کاخوف ٹوٹ جائے۔ ان سارے مسائل کو اچھے انداز میں tackle کرنے کے لئے ہمیں ایک ساتھ چاہئے اور سمو راج ونڈ تحریک وہی کام کر رہی ہے۔
لوگوں کو شعور دینا، ہم خیال ساتھی بڑھانے ہونگے، ممبر شپ بڑھانی ہوگی۔
ہم اس پورے سال اپنی ہر میٹنگ میں 8 اگست کے واقعے پر بات کریں گے آرٹیکل ، افسانے یا شاعری کی صورت میں اور اس سلسلے کو پورا سال جاری رکھیں گے۔ Study circle کا سلسلہ جو شروع ہوا ہے اسے جاری رہنا چاہئے اور ہر دفعہ 8 اگست کے واقعے کو اس میں ضرور جگہ دینی چاہئے۔
ریاست سے ہمارے مطالبات:
۱۔ شہریوں کو سیکیورٹی مہیا کرنا ریاست کی ذمہ د اری ہے۔
۲۔ health sector جو بالکل فیل ثابت ہوا اس کا سدِ باب ہونا چاہئے۔ ڈاکٹرز، سرجنز، Blood Bank مہیا کئے جائیں۔
۳۔trauma centre کو فعال کیا جائے۔
۴۔سول ہسپتال کا نام بدل کر اس کا نام 8 اگست کے شہداء کے نام پر رکھا جائے۔
۵۔شہداء کے بچوں کو روزگار فراہم کیاجائے۔
۶۔ سیاسی عہدیداروں کی غیر اطمینان بخش کارکردگی کی اسمبلی میں مذمت ہونا چاہئے۔
سمو راج ونڈ تحریک کی جنرل باڈی کا اجلاس 30 اگست کو طے پایا جو یک نقاطی ایجنڈے یعنی 8اگست کے واقعے پر بات کرے گی۔
جگہ اور وقت کا تعین بعد میں کیا جائیگا۔تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ8 اگست کے حوالے سے بھی اور سٹڈی سرکل کی کتاب کے حوالے سے بھی اگر کچھ لکھ کے بھی لے آیا کریں تو یہ Writing skill بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
Study Circle کی یہ میٹنگ ستمبر کے آخر میں ہونا قرار پائی۔

Spread the love

Check Also

سنگت پوہ زانت ۔۔۔ جمیل بزدار

سنگت اکیڈمی آف سائنسزکوئٹہ کی  پوہ زانت نشست 25 ستمبر 2022 کو صبح  گیارہ بجے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *