Home » شیرانی رلی » اے دل، زندگی کی آواز سنو ۔۔۔ نورمحمد شیخ

اے دل، زندگی کی آواز سنو ۔۔۔ نورمحمد شیخ

اے دل، تم
زندگی کی آواز کیوں نہیں سنتے؟
وہ، تم سے
ہر وقت یہ کہتی ہے
کہ، اے میرے بیٹے:
تم خود کو صحیح کرلو
وقت ضائع نہ کرو
اپنے کام نمٹاؤ
محرومیاں اور عذاب رہیں گے
دشمنانِ جان و دل، احساس و آبرو
تمہیں ستاتے رہیں گے
رسوا کرتے رہیں گے
رنج وآ واز پہنچاتے رہیں گے
ان کا کچھ خیال نہ کرو
اپنا کام کیے جاؤ
اورہرحال میں
ایک سچے فردبن کر جیو
میں زندگی ہوں
تمہاری ماں ہوں
میری قدر کرو
میں ہی وقت ہوں
مجھے یوں نہ روندو

Spread the love

Check Also

سوچوں کے مضافات ۔۔۔ نسیم سید

روح رقصاں ہے یوں جیسے مجذوب گھنگھرو مزاروں کے یا دائرہ وار صوفی بھنور خواب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *