Home » شیرانی رلی » ویرانے میں بہار آنے کی خبر ۔۔۔ احفاظ الرحمن

ویرانے میں بہار آنے کی خبر ۔۔۔ احفاظ الرحمن

سال خوردہ موسموں کی زخم خوردہ ساعتیں
سوگ میں ڈوبی ہوائیں
خاک برسر چاہتیں
راستوں کے سب نشاں
خاموشیوں کے ہم زباں
زردپتوں کے کفن میں منہ چھپائے محو خواب
اُجڑی یادوں کی کہانی، سسکیوں کے درمیاں
ساری دیواروں پر لکھی لڑکھڑاتی داستاں
ٹوٹتی اینٹوں کی دُھن پر ٹوٹتی سانسوں کا کھیل
زندگی کی شعبدہ بازی کے عنواں ہیں بہت
بزم میں تاریکیاں، تنہائیوں میں کہکشاں
جشن میں کھٹکا بہت ، غم میں بہت خوش وقتیاں
زندگی کی سخت جانی، آدمی کی برتری
موت کی آہٹ نئی آبادیوں کی رازداں

Spread the love

Check Also

سوچوں کے مضافات ۔۔۔ نسیم سید

روح رقصاں ہے یوں جیسے مجذوب گھنگھرو مزاروں کے یا دائرہ وار صوفی بھنور خواب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *