Home » شیرانی رلی » بلوچ جھنگ کے ۔۔۔۔ شیر افضل جعفری

بلوچ جھنگ کے ۔۔۔۔ شیر افضل جعفری

ڈھولے گاتے ہوئے اونٹوں پہ سوار آتے ہیں
چاندنی رات کے رومان پہ چھا جاتے ہیں
ان کے ذہنوں سے چھلکتی ہوئی تعبیروں کو
چوم لینے کے لےے مصر سے خواب آتے ہیں
ان کے ہونٹوں پہ مچلتی ہے فصاحت کی پُھوار
بات کرتے ہیں تو یہ پھول سے برساتے ہیں
مست شہتوتوں کی چھاﺅں تلے چُوری کھا کر
چھاچھ پیتے ہیں، مزے لیتے ہیں، اِتراتے ہیں
چُلبُلے کندھوں پہ ململ کے ” دوپٹے“ ڈالے
حُقّے ہاتھوں میں لےے گاﺅں میں لہراتے ہیں
ڈھول کی تال پہ سمی کے ترانے گا کر
لاڈلے ناچتے ہیں ، مورسے بن جاتے ہیں
پِڑکبڈی کو لگا دیتے ہیں سُرخاب کے پَر
جیت لیتے ہیں تو کیا ناز سے اٹھلاتے ہیں
یہ سجل خان اندھیرے میں نکل جائیں تو
وقت کی نبضوں میں رومان مچل جاتے ہیں
ڈالتے ہیں یہ ستاروں پہ کمندیں اکثر
مہرومہ ان کے ارادوں کی قسم کھاتے ہیں
آنکھ سے آنکھ لڑانا انہیں مرغوب نہیں
یہ وہ گھبروہیں کہ جو موت سے لڑ جاتے ہیں

Spread the love

Check Also

سوچوں کے مضافات ۔۔۔ نسیم سید

روح رقصاں ہے یوں جیسے مجذوب گھنگھرو مزاروں کے یا دائرہ وار صوفی بھنور خواب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *