Home » پوھوزانت » لےون ٹراٹسکی کے نظرےات ۔۔۔ اعظم زرکون

لےون ٹراٹسکی کے نظرےات ۔۔۔ اعظم زرکون

میرا کہنا ہرگز یہ نہیں ہے کہ ٹراٹسکی کلی طور پر غلط تھا اور سٹالن کلی طور پر صحیح تھا۔ سٹالن نے ےا تو پارٹی کے فےصلوں کے مطابق عملدرآمد کےا ےا اپنے نقطہ نظر کو پارٹی سے منواےا۔ جبکہ ٹراٹسکی کے فےصلے اس کے انفرادی فےصلے تھے۔ ےقےنا انفرادی فےصلوں کے بجائے پارٹی کے فےصلوں کی اہمےت زےادہ ہے۔ بعض ٹراٹسکائےٹ سٹالن کو اس طرح پےش کرتے ہےںجےسا کہ وہ اےک فوجی ڈکٹےٹر تھا۔ وہ دانشور تھا، اس کی دو کتابےں تو آج تک مستند ہےں اےک قوم اور قومےت اور دوسرا اساس لےنن ازم ۔ لےنن اور ٹراٹسکی میں بنےادی اختلافات ےہ تھے،
الف۔ لےنن مزدور طبقے اس کی پارٹی اور ڈسپلن کوانتہائی اہمےت دےتا تھا۔ جبکہ ٹراٹسکی صرف طبقاتی ابھار کو اہمےت دےتا تھا۔ اور وہ پارٹی ڈسپلن کو ڈکٹےٹر شپ سے تعبےر کرتا تھا۔
ب۔لےنن ٹرےڈ ےونےن کو معاشی جدوجہد کے ساتھ ساتھ مزدوروں کےلئے ابتدائی سکول قرار دےتا تھا۔ جبکہ ٹراٹسکی ٹرےڈ ےونےن کی اہمےت سے انکار اور اس سے فوجی طرےقے سے نمٹنا چاہتا تھا۔
پ۔لےنن کسانوں کو بھی طبقہ قرار دےتا تھا۔ اور ےرولتارےہ کا اہم اتحادی قرار دےتا تھا۔ جبکہ ٹراٹسکی کسانو ں کے انقلابی رول سے انکاری ہے۔
ج۔لےنن درباری دانشوروں پر تنقےد کرتا تھا۔ اور ساتھ ہی انقلابی دانشوروں کے قردار کوبھی اہمےت دےتا تھا۔ جبکہ ٹراٹسکی دانشوروں کوطفےلی بھگوڑے قرار دےتا ہے۔
د۔ ٹراٹسکی نے جنگ کے دوران نہ جنگ نہ امن کا نعرہ دےا۔ جبکہ لےنن نے اس جنگ کو انقلابی جنگ مےں بدلنے کا کہا ۔
ر۔ ٹراٹسکی انقلاب کے بعد مزدورں سے بےگار لےنے کا قائل تھا۔ جبکہ لےنن اس کا مخالف تھا۔ بےگار کو آج سرماےہ دار حکومتےں جبری مشقت کے اور غلامی قرار دےتے ہےں۔ اب پوری دنےا مےں اسے غلامی تصور کےا جاتا ہے۔
ڑ۔ اس طرح منصوبہ بند معےشت کے بارے مےں دونوں کے تصورات میں واضع فرق ہے۔
ٹراٹسکی 1902 مےں لندن مےں لےنن سے ملنے گےا۔ اور پھر باشویک پارٹی مےں شامل ہوا 1903مےں کانگرےس کے دوران پارٹی تقسےم ہوئی۔ تو ٹراٹسکی لےنن کا مخالف ہو گےا۔ ٹراٹسکی کی پارٹی نہےں تھی۔ بلکہ اےک چھوٹا سا گروپ تھا۔ 1960ءمےں جب خروشےف سووےت کمےونسٹ پارٹی کا جنرل سےکرٹری بنا تو 1960سے لے کر 1990تک پارٹی نے سٹالن کے متشدد پارٹےوں کی تنقےد کی لےکن ٹراٹسکی کے نظرےات کی کبھی حماےت نہےں کی۔ چےنی کمےونسٹ پارٹی نے خوروشےف کو ترمےم پسند قرار دےا۔ اور چےن اور روس کی کمےونسٹ پارٹےوں مےں اختلاف ہوا۔ لےکن کسی پارٹی نے بھی ٹراٹسکی کے نظرےات کی حماےت نہےں کی۔ جب ماﺅزے تنگ کا انتقال ہوا۔ اور چےنی کمےونسٹ پارٹی نے بہت سے اصطلاحات کئے اس طرح کچھ چےنےوں اور دوسرے کمےونسٹ رہنماﺅں نے چےن کو ترمےم پسند کہا۔ بعد مےں ان کی قےادت البانےہ کے کمےونسٹ لےڈر ہوژاانور کرتارہا۔ لےکن ٹراٹسکی کی حماےت کسی نے نہ کی۔

Spread the love

Check Also

خاندانوں کی بنتی بگڑتی تصویریں۔۔۔ ڈاکٹر خالد سہیل

میں نے شمالی امریکہ کی ایک سہہ روزہ کانفرنس میں شرکت کی جس میں ساری ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *