Home » شیرانی رلی » یوجنیو مونٹیل (اٹلی) ۔۔۔۔ ترجمہ: ڈاکٹر نبیلہ

یوجنیو مونٹیل (اٹلی) ۔۔۔۔ ترجمہ: ڈاکٹر نبیلہ

مجھے وہ سورج مکھی لادو

جنہیں میں اگا سکوں

اپنی نمک آلودہ جلی زمین میں

جب نیلگوں آئینہ تلے سارا دن

اُن کے سنہرے چہرے

دیکھے آسمان تو ہو حیران

جو دور کریں اپنی روشنی سے تاریکی

جسم رنگوں کی اس بہتی دھارا میں

خود کو کردیں تھکا کے ختم

کہ اس طرح کی موسیقی میں

اٹھانے پڑتے ہیں اس طرح ہی کے قدم

لاﺅ ایسے پودے جو مجھے لے جائیں ایسی جگہ

جہاں شفاف زرد رنگت ابھرتی ہو

جہاں زندگی کسی خوشبودار

جوہر کی طرح جائے گھل

مجھے وہ سورج مکھی لادو

جو روشنی کے ساتھ ہو جائے پاگل

Spread the love

Check Also

سوچوں کے مضافات ۔۔۔ نسیم سید

روح رقصاں ہے یوں جیسے مجذوب گھنگھرو مزاروں کے یا دائرہ وار صوفی بھنور خواب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *