Home » حال حوال » سنگت اکیڈمی آف سائنسز ۔۔۔۔ جاوید اختر

سنگت اکیڈمی آف سائنسز ۔۔۔۔ جاوید اختر

سنگت اکیڈمی آف سائینز کوئٹہ کی ماہانہ نشست کا انعقاد21ستمبر2014ءکو بوقت04:00بجے شام مری لیب فاطمہ جناح روڈ،کوئٹہ میں ہوا۔اس نشست میں ڈاکٹر شاہ محمد مری، وحید زہیر، ڈاکٹر منیر رئیسانٹریں، ذوالفقار یوسف ، سعید کرد، جاوید اختر، عبداللہ دشتی، بیرم غوری، آغا گل، عابد میر، ساجد بزدار، نورین لہڑی اور کلا خان خروٹی نے شرکت کی ۔

نشست کی صدارت بیرم غوری نے کی نظامت سعید کرد اور نشست کا مہمان شاعر ذوالفقار یوسف تھا۔

نشست کا آغاز آغا گل کے مضمون©©”ارشاد مستوئی کا قتل“سے ہوا۔ اس مضمون میںآغا گل نے نہایت خوبصورت الفاظ سے نوجوان صحافی اور ادیب ارشاد مستوئی شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔گزشتہ ماہ ارشاد مستوئی کو نامعلوم افراد نے شہید کر دیا تھا ۔ارشاد مستوئی نے ہمیشہ سچ لکھا اور سچی اور دیانت دار صحافت کی حرمت کا علم بلند رکھا۔ اس نے تادمِ مرگ اپنے قلم کو صداقت کےلئے استعمال کیا۔

اس کے بعد مہمان شاعر ذوالفقار یوسف نے اپنی اردو اور براہوئی شاعری سے سامعینِ مجلس کو مخطوظ کیا۔

اس کے بعد نوجوان صحافی اور دانشور ارشاد مستوئی کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ آخر میں صدر مجلس بیرم غوری نے اپنا خطبہِ صدارت پیش کیا ۔ اس نے کہا کہ ”جاننے کا حق انسان کا پیدائشی حق ہے ۔ اظہار و ابلاغ کے ذرائع کے پھیلاﺅ کے ساتھ ساتھ ہمارے ہاں گروہی مداخلت ہو رہی ہے ۔ یہ علمی، سماجی اور انسانی مسئلہ بھی ہے ۔معاشرے اس طرح زندہ نہیں رہتے ہیں بلکہ نیست و نابود ہو جاتے ہیں۔ یہ اس کا ہم سب پر قرض بھی ہے کہ ہم جمہوریت اور اظہار رائے کے حق کےلئے جدوجہد کریں اور اس میں اپنا فعال کردار ادا کریں “

”ذوالفقار یوسف نے بہت سی زبانوں میں شاعری کی ہے اور ہمیں لطف اندوز کیا ہے ۔ یہ سب زبانیں ہماری زبانیں ہیں ، ہمیں ان زبانوں سے گہرالگاﺅ ہے ۔ ہم ان سب زبانوں کی بہتری اور ترقی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں “۔

اس کے بعدسنگت پوہ زانت نشست کا باقاعدہ اختتام ہوا۔

Spread the love

Check Also

سنگت پوہ زانت ۔۔۔ جمیل بزدار

سنگت اکیڈمی آف سائنسزکوئٹہ کی  پوہ زانت نشست 25 ستمبر 2022 کو صبح  گیارہ بجے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *