Home » Javed Iqbal (page 33)

Javed Iqbal

مصنوعی ذہانت کی ذہانت ۔۔۔ نسیم سید

قریب سہ پہر کا وقت تھا جب اچانک کمپیوٹر سائنس ڈویڑن کا دروازہ کھلا اور ایک لمبا اور قدرے فربہ جسامت کا آدمی، جلدی میں اندر داخل ہوا۔ یہ پروفیسر مارک کنگ تھا جو آج پھر اپنی چابیاں بھول گیا تھا۔ اس  کے ساتھ کام کرنے والوں میں سے بہت سے ساتھیوں نے اسے معمول کے مطابق کمرے، پھر داخلی ...

Read More »

لال بخش رند ۔۔۔ عیسیٰ

بلوچ متحدہ محاذ کے زیر اہتمام بلوچ سیاسی ترقی پسند رہنما لالا لعل بخش رند کی گیارہویں برسی کے موقع پر ان کی یاد میں  ایک تقریب کا انعقاد ملیر میں کیا گیا. تقریب میں لالا لعل بخش رند کے قریبی ساتھیوں نے ان کی زندگی اور جدوجہد پر اپنے خیالات کا اظہار کیا. بلوچ متحدہ محاذ کے جنرل سیکریٹری ...

Read More »

سنگت اکیڈمی کی جنرل باڈی اجلاس۔۔۔جمیل بزدار

۔29 اگست 2021 کو پوہ زانت نشست کے اختتام کے ساتھ ہی جنرل باڈی اجلاس زیرِ صدارت پروفیسر جاوید اختر منعقد ہوا۔سنگت کے ممبران کی کافی تعداد نے شرکت کی۔ جنرل باڈی کے ایجنڈے میں سیاسی رپورٹ، تنظیمی رپورٹ، فنانشل رپورٹ، پوہ زانت کا معیار، سنڈے پارٹی کے وٹس ایپ گروپ میں شئیر کیا جانے والا مواد، ممبروں کا رویہ، ...

Read More »

سنڈے پارٹی رپورٹ ۔۔۔ جمیل بزدار

بلوچستان سنڈے پارٹی کی نشست اتوار 5 ستمبر کو پروفیشنل اکیڈمی کوئٹہ میں ہوئی۔ نشست کے آغاز میں بلوچستان کے بزرگ رہنما سردار عطا اللہ مینگل اور بلوچستان کے ممتاز اور عوام دوست فزیشن  ڈاکٹر محبوب کے لیے دعا مغفرت کی گئی اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر منیر رئیسانی نے کہا کہ ڈاکٹر محبوب  نے ...

Read More »

پٹ فیڈر احتجاج ۔۔۔ نواز کھوسہ

پٹ فیڈر علاقے میں نہری پانی کی قلت کے خلاف  نیشنل پارٹی کی کال پر ہزاروں افرادنے جھٹ پٹ بائی پاس زیرو پوائنٹ پہ زبردست احتجاج کیا۔قومی شاہراہ پرٹائر جلاکر ٹریفک معطل کردی۔گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گیئں۔ دھرنے سے  عبدالرسول بلوچ،  رفیق کھوسہ،  میراں بخش بلوچ، عبدالستار بنگلزئی،  تاج بلوچ،  نعیم خان ،  دوران خان، جاگن خان مغیری، چیئرمین ...

Read More »

بلوچی رسم الخط کی تاریخ ۔۔۔ ڈاکٹر شاہ محمد مری

یہ تو ہمیں بالکل معلوم نہیں کہ نو ہزار قبل مسیح کے مہر گڑھ کا بلوچستانی کیا بولتا تھا۔ اور آیا وہ لکھتا بھی تھا۔ یا پھر اپنی یادداشت پر ہی بھروسہ کرتا تھا؟۔ خواہ وہ قصہ، شعر یا تاریخی واقعات تھے…………۔ ہمیں اندازہ ہے کہ جب اولین بلوچ نے لکھنے کا رواج ڈالنا چاہا ہوگا تو اس کی کس ...

Read More »

ماہانہ سنگت۔۔ایک جائزہ ۔۔۔ عطاء اللہ بزنجو

ماہنامہ سنگت اگست 2021ء کا شمارہ  ہمارے زیرِ نظر ہے۔ سنگت کا ٹائٹل Artisticہے۔امید ہے،روشنی کی کرن ہے، اندھیرے میں روشنی کا پیامبر۔ رسالے کے انر ٹائٹل پر ہمارے وطن دوست شاعر محترم مبارک قاضی کی غزل ہے۔ ”قاضی ہر چی کنت وتی قدّا کرزیت“ رسالے کا شونگال(اداریہ) ”عوام باشعور اور وفادار ہوتے ہیں“ عثمان کاکڑ کی شہادت کے حوالے ...

Read More »

افسانوی مجموعہ ۔۔۔ شبیر فرہاد

افسانوی مجموعہ ”جو کہا افسانہ تھا“ مصنفہ۔ عابدہ رحمان مبصر: شبیر فرہاد اردو ادب اکیسویں صدی میں قدم رکھنے سے پہلے اصناف دراصناف بہت کچھ کہلوا چکا تھاخاص طور پر فکشن میں۔ مصروفیات کے سبب داستان کا رواج روز بروز ختم ہوتا رہا اور اس کی جگہ ناول نے لے لی جس (ناول) نے پوری زندگی کا احاطہ کرنا شروع ...

Read More »

لینن نے جلا وطنی ختم کردی ۔۔۔ شان گل

لینن جلاوطنی میں جس بھی ملک میں رہ رہا ہوتا، وہاں کی مزودر تحریک کی تنظیم و تعلیم میں حصہ ڈال رہا ہوتا۔جب وہ زیورچ (سوئٹزر لینڈ)میں تھاتو اس کی توجہ کا بڑا مرکز وہاں کی ورکنگ کلاس تحریک تھی۔ وہ  بالخصوص وہاں کے سوشلسٹ جوانوں سے جڑا ہوا تھا۔ دلچسپ بات ہے کہ سارے روسی جلاوطن کمیونسٹ بشمول لینن ...

Read More »

محمد سلیم بھٹہ ۔  وابستگی کا استعارہ۔۔۔محمد سعید

جن لوگوں کا  لائل پور (موجودہ فیصل آباد) جانا ہوا ہے  وہ جانتے ہیں کہ اس شہر کے آٹھ بازار ہیں۔ ہر بازار گھنٹہ گھر سے شروع ہوتا ہے. کسی بازار میں جس جگہ بھی کھڑے ہو جائیں گھنٹہ گھر کو سامنے ایستادہ پائیں گے۔ ان بازاروں میں ایک کچہری بازار ہے۔ اگر کچہری بازار میں سرکلر روڈ کی طرف ...

Read More »