Home » شیرانی رلی »  بلال اسود

 بلال اسود

اک گھر کا کھنڈر ہونا گراں کوئی نہیں ہے

ماں کوئی نہیں ہے تو اماں کوئی نہیں ہے

 

عزت ہو! تمہیں کون رکھے گا سرِبازار

ا? جاؤ مرے پاس یہاں کوئی نہیں ہے

 

بے سود نہیں دور تلک ساتھ میں چلنا

اور ہاتھ پکڑنے میں زیاں کوئی نہیں ہے

 

کیا کچھ بھی نہیں کیفِ تیقّن کے علاوہ!

رکھو یہ توہّم کہ گماں کوئی نہیں ہے

 

سوئے ہوئے ملتے ہیں سبھی لوگ یہاں پر

قبریں ہیں سبھی دوست مکاں کوئی نہیں ہے

 

غارت کرے پانی کو اور اس ٹھنڈ کو اللہ

قاتل کو پکڑنے کا نشاں کوئی نہیں ہے

 

چلتے ہوئے دیکھو تو سبھی بھاگ رہے ہیں

ٹھہرے ہوئے سوچو تو رواں کوئی نہیں ہے

 

آ جاؤ دکھاتا ہوں تمہیں سبز شجر میں

اس شہر میں اب سرخ دھواں کوئی نہیں ہے

 

تکلیف کا اکسیر کہاں ملتا ہے اسود

جب آگے مسیحا کے بیاں کوئی نہیں ہے

Spread the love

Check Also

سوچوں کے مضافات ۔۔۔ نسیم سید

روح رقصاں ہے یوں جیسے مجذوب گھنگھرو مزاروں کے یا دائرہ وار صوفی بھنور خواب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *