Home » شیرانی رلی » یہاں خوش گمانی کا راج تھا  ۔۔۔  ازہر ندیم

یہاں خوش گمانی کا راج تھا  ۔۔۔  ازہر ندیم

یہاں آرزوؤں کی سلطنت تھی بسی ہوئی

یہاں خواب کی تھیں عمارتیں

یہاں راستوں پر دعاؤں کے سنگِ میل تھے

یہاں معتبر تھیں بصارتیں

یہاں پھول موسم قیام کرتے تھے دیر تک

یہاں چاہتوں کا رواج تھا

 

یہاں پانیوں میں یہ زہر کس کی رضا سے ہے

یہاں خوف پہرے پہ لا کے کس نے بٹھا دیا

یہاں سائے بستے ہیں جسم جانے کہاں گئے

یہاں بے یقینی کی گرد اڑتی ہے چار سْو

یہاں لب ترستے ہیں بات کو

یہاں کتے روتے ہیں رات کو

Spread the love

Check Also

سوچوں کے مضافات ۔۔۔ نسیم سید

روح رقصاں ہے یوں جیسے مجذوب گھنگھرو مزاروں کے یا دائرہ وار صوفی بھنور خواب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *