Home » سموراج » سمو راج مو و منٹ

سمو راج مو و منٹ

سمو راج مو و منٹ بلو چستان سطح کی عو رتوں کی تحریک ہے جو یہاں کی عمو می جمہوری تحریک (معاشی ،ثقا فت ،سماجی اور سیاسی) کا حصہ ہو گی۔
یہ دوسری ہم خیال تنظیموں ،اکیڈمیوں ، اداروں او ر گروہوں کے ساتھ ہمکاری میں عو رتوں کے مسائل پر زور دے گی۔
SRM فیوڈل ،ازمنہ قدیم اور پدر سری معاشرے کے خلاف سماج کے محکو م کردہ نسلوں ، طبقات، جنسوں ،اور دیگر سماجی پر توں کو آزاد کرنے کے لیے کام کرے گی تاکہ ایک جمہوری ، روادار، اور پلورل معاشرہ پیدا ہو۔

ممبر شپ:
1 ۔ اٹھارہ سال یااس سے بڑی عمر کی عورت ممبر بن سکتی ہے جو سمو راج مو و منٹ کے پر و گرا م سے متفق ہو۔
2 ۔ جو سو روپے سا لانہ ممبر شپ ادا کرے ۔
3 ۔ جو اس کی میٹنگوں او رسر گر میوں میں حصہ لیتی رہے۔
تنظیمی ساخت: چھ ماہ کے لیے ایک آرگنائزنگ کمیٹی ہوگی جو کہ تنظیم کے مقا صد اور پر و گرام کو پھیلائے گی، ممبر شپ کو بڑھائے گی اور SRM کو بلو چستان میں منظم کرے گی۔
چھ ماہ بعد ’’سموراج کانفر نس‘‘ ہو گی جو کہ :
آئین و منشو ر کی منظو ری دے گی ۔
نئی کا بینہ اور مر کزی کمیٹی منتخب کر یگی۔
یو نین کمیٹی ، شہر ی کمیٹی ، ضلعی کمیٹی اور مر کزی کمیٹی اس تحر یک کے تنظیمی ادار ے ہوں گے۔
ہر دو سال بعد الیکشن میں صو بہ کی طر ح ہر ضلع میں صدر ، جنر ل سیکر ٹر ی ، سیکر ٹر ی انفا رمیشن اور سیکر ٹری فنانس کے عہد ے منتخب کیے جائیں گے جن کی معا ونت میں ہر ضلع کی صدر بطو ر مر کزی کمیٹی ممبر شامل ہوگی۔
تحر یک کا فیصلہ کن ادارہ اُس کی ’’ جنرل باڈی‘‘ ہو گا۔
صدر: تنظیم کی سر بر اہ ہوگی ۔ مرکزی کابینہ ، مرکزی کمیٹی اور جنر ل باڈی کے اجلاسوں کی صدارت کرے گی۔ کانفر نس اور مرکزی کمیٹی کے فیصلوں کی عملدر آمد کی ذمہ دار ہوگی۔
جنر ل سیکر یڑ ی: تنظیمی امو ر میں صدر کی معاونت کر ے گی۔ ایجنڈا اور دوسری خط و کتا بت کی ذمہ دار ہوگی۔اجلا سوں کی کاروائی نوٹ کرے گی۔ کا نفر نس میں دو سالہ کارکر دگی کی رپو رٹ پیش کر ے گی۔ اور اگلے دو سال کے پر و گرام کی منظوری لے گی ۔
سیکر ٹر ی انفا رمیشن : پر نٹ ، الیکٹرانک اور سو شل میڈ یا میں تنظیم کی نما ئند گی کرے گی ۔ اور موومنٹ پروگرام اور تنظیمی سر گر میوں کے ابلاغ کی ذمہ دار ہوگی۔
فنانس سیکر ٹر ی : روز مرہ اخراجات اور آمدن کا حساب رکھے گی۔ پانچ ہزار روپے تک صدر کی مر ضی سے خر چ کر سکے گی جس کی منظو ری کا بینہ سے لے گی۔
کابینہ : تنظیم کے عہد یداروں پر مشتمل ہوگی۔ ہر دو ماہ کے بعد اجلاس منعقد کرے گی۔ مر کزی کمیٹی اور کانفر نس کے فیصلوں کے مطا بق تنظیم کو آگے بڑ ھا ئے گی۔ اپنے فیصلوں کی منظوری مر کزی کمیٹی سے لے گی۔
مر کزی کمیٹی : ہر چار ماہ بعد میٹنگ کر ے گا۔ کانفرنس کے فیصلوں کی روشنی میں سر گرمیاں کر ے گی۔ کانفر نسوں کے درمیان ضروری فیصلہ سازی کرے گی۔
سموراج کانفر نس : ہر دو سال بعد تنظیم کی کانفر نس منعقد ہوگی۔ یہ ڈیلیگیٹ کانفر نس ہوگی ۔ اس میں دو سالہ کارکر دگی رپورٹ، اگلے دو سال کا پر و گرام منظو ر کرے گی۔ مر کز ی کمیٹی او رکابینہ منتخب کر ے گی۔
ڈسپلن کی خلاف ورزی : ممبر شپ اُ س وقت معطل ہو گی جب تین میٹنگوں میں بغیر وجہ بتائے مسلسل غیر حاضر ہو ۔ SRM کے آئین و منشو ر کی سنگین خلاف ورزی کی جائے۔
تنظیم سے خارج کر نے کی اپیل ضلعی اور صو بائی سطح کے بالائی ادارے میں ہوگی۔

سرگرمیاں
کوئٹہ
رپورٹ: نورین لہڑی
19 جنوری کو سموراج موومنٹ کوئٹہ کا اجلاس ہدہ میں محتر مہ نو ر بانو کے گھر میں منعقد ہوا۔ اس کی صدارت محتر مہ نورین لہڑی نے کی۔ اجلاس میں سعیدہ منان ،نور بانو ،سمینہ ، خیر النسا ء،کمال جان، فرخندہ جمالدینی ، عابدہ رحمٰن ،عزیر النسا ء اور شازیہ لانگو نے شر کت کی۔ یہ سمو راج موومنٹ کوئٹہ کا اب تک کا تیسرا اجلاس تھا۔ نورین لہڑی نے سمو راج موومنٹ کے اغراض و مقا صد بیان کیے ۔ اس با رے میں اس نے حاضرین کے پو چھے گئے سوالا ت کے جوابات دیے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ سمو راج مو ومنٹ کوئٹہ اپنے ماہانہ اجلاس ہر ماہ کی پہلی دہائی میں منعقد کرے گی۔ جس کا ایجنڈا ایک ہفتہ قبل بھیج دیا جائے گا۔
اجلاس نے اپنی کابینہ کی تکمیل بھی کردی جس کے تحت،نورین لہڑی صدر ،خیر النسا ء جنرل سیکرٹری ، نو ربا نو سیکر ٹری فنانس ، اورسمینہ سیکرٹری انفا رمشن منتخب ہوئیں۔ شازیہ لانگو اور عابدہ رحمٰن ضلعی کمیٹی کی رکن بنا دی گئیں۔ یہ فیصلہ بھی ہوا کہ سمو راج مو و منٹ ضلع کوئٹہ کابینہ کی میٹنگ ہر دو ماہ بعد ہو ا کرے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سمو راج مو و منٹ عو رتوں کو در پیش مقامی،صو بائی ، قو می اور بین الاقوامی مسائل کی ایک لسٹ تیا ر کرے گی ۔ تاکہ اُس ٹھو س لسٹ کے مطا بق سمور اج مو و منٹ اپنی حکمت عملی و ضع کر سکے۔
یہ فیصلہ ہو ا کہ SRM آٹھ مارچ کو بھر پور طور پر عو رتوں کا بین الاقوامی دن منائے گی۔

خضدار
رپورٹ: کاوش محبوب کرد
دو جنو ری بر و ز ہفتہ ’’سمو راج موو منٹ‘‘ خضدا ر کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں طبقاتی ، صنفی ،اور کلچرل ناانصافیوں کی مخا لف عورتوں نے حصہ لیا ۔ عورتوں ، بالخصوص بلو چستا ن کی عورتوں کے مسائل پر سیر حا صل بحث کی گئی اور اپنے حقوق کے لیے ایک پلیٹ فارم کے قیام کی ضر ورت کا احساس کیا گیا۔
’’سمو راج مو ومنٹ‘‘ سے وابستگی کا عز م کیا گیا اور اس کے پیغام کو دو سری عو رتوں تک پہنچا نے اور انھیں منظم کرنے کا عہد کیا گیا۔
کاوش محبوب کر د کو سمور اج مو و منٹ خضدار کی صدر اور روبینہ کریم کو فنا نس سیکر ٹری منتخب کیا گیا۔

کراچی
رپورٹ:پروین ناز
16جنوری کو سموراج موومنٹ کراچی کا اجلاس ہوا۔ شرکاء میں پروین ناز، ناز بارکزئی، شبانہ بلوچ، آمنہ بلوچ،بشری بلوچ،حسینہ گہرام،نازیہ ،ارم بلوچ،زر بی بی ، اورعینی شامل تھیں۔ میٹنگ کا باقاعدہ آغاز محترمہ پروین ناز نے سمو راج موومنٹ کے تعارف سے کیا ۔ پروین ناز نے اس بات کی وضاحت کی کہ اب تک ہمارے سماج میں عورت کوایک کمزور اور بے بس فرد کی حیثیت سے لیا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے اندر چُھپے ہوئے بہت سی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے سے قاصر ہے۔ سمو راج موومنٹ دراصل اُسی بنیاد پر بنائی گئی جو کہ عورتوں کو متحرک کر کے ایک تحریک کی شکل میں ” سمو راج” کا قیام عمل میں لا نے کی جہد کرے۔اور معاشرے میں عورتوں کے سیاسی ، سماجی، معاشی اور دیگر مسائل پر اپنی بھرپور آواز بلند کرے، جس کے لئے عورتوں کا اپنا یکجا ہونا بہت ضروری ہے۔
اس کے ساتھ ہی پروین ناز نے تمام شرکاء کو سمو راج موومنٹ کے دستورکا مسودہ پڑھنے کے لیے دیا اور سب نے اس پر بحث و مباحثہ کیا ۔
مندرجہ ذیل کابینہ تشکیل دی گئی:
پروین ناز صدر
نازیہ بلوچ جنرل سیکریٹری
حسینہ بلوچ فنانس سیکریٹری
ناز بارکزئی انفارمیشن سیکریٹری
ضلعی کمیٹی کی تین ارکان کے نام یہ ہیں: آمنہ بلوچ، شبانہ حسین اور مریم سلیمان۔

Spread the love

Check Also

کنا داغستان  ۔۔۔ رسول حمزہ توف؍غمخوارحیات

سرلوزنا بدل سر لوزاتا بارواٹ گڑاس لس و ہیت ! تغ آن بش مننگ تون ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *