”اُردو زبان میرے لئے وسیلہ رزق بھی رہی اور جو اچھی بری شہرت مجھے ملی اور جو دو چار کتابیں میں نے لکھیں اور ترکی کی انقرہ یونیورسٹی کے علاوہ جاپان کی اوساکا یونیورسٹی میں اور اس سے پہلے کوئٹہ،رحیم یارخان،ملتان،فیصل آباد یا سیالکوٹ کی درسگاہوں میں اسی زبان کی جو تدریس کی اُس کی بنیاد پر میں کہہ سکتا ...
September, 2019
-
22 September
ایجنڈوں کا ایجنڈا:مہنگائی
میرِ انقلاب،بابائے تبدیلی، اورمدینہ جیسی ریاست کے”الیکٹڈ“ سربراہ کی حکومت کا بجٹ منظور ہوا تو عوام کو اتنا اندازہ نہ تھا کہ اُن کا بھٹہ اتنی تیزی اور بھر پور طور پر بیٹھنے والا ہے۔دانشور بھی زیادہ نہیں چیخا اس لیے کہ اس کا بڑا حصہ سوچنے کے بجائے ”پریس ریلیزیں“ چبانے کا عادی ...
August, 2019
-
17 August
فیوڈل نفسیات
طاقت اور دولت کے لحاظ سے ہر ملک کی طرح دنیا بھی دو انتہاؤں میں بٹی ہوئی ہے۔ایک طرف تصور سے بڑھ کر دو لتمندی اور طاقت ہے اور دوسری جانب قیاس سے بھی زیادہ غربت۔ ابھی حال ہی میں قیاس سے بڑھ کرغریب ملک کا سربراہ تصور سے بڑھ کر امیر اور طاقتور ملک کے سربراہ سے ...
July, 2019
-
15 July
امریکہ کی ورکنگ کلاس تحریک
سرمایہ دار دنیا کے سربراہ امریکہ میں جون کے آخر میں ایک اہم واقعہ ہوا۔ وہاں کی کمیونسٹ پارٹی کا 31واں نیشنل کنونشن منعقد ہوا۔جی ہاں امریکہ میں کمیونسٹ پارٹی موجود ہے، اوروہ ہر پانچ برس بعد اپنا کنونشن منعقد کرتی ہے۔کنونشن میں پارٹی کے عہدیداروں اور نئی سنٹرل کمیٹی کے انتخابات ہوتے ہیں اور اگلے پانچ سال کے لیے ...
June, 2019
-
14 June
آئی ایم ایف کا اکاؤنٹنٹ
ہمارا ملک اپنی تاریخ کے گھمبیر ترین معاشی بحران کی زد میں ہے۔ٹی وی چینلوں کے خریدے ہوئے دانشور (جن کی تعداد اب ہزاروں میں ہے) معاشی معاملات کے بارے میں گمراہی پھیلاتے رہتے ہیں۔ ان کا مشترکہ موقف یہ ہے کہ معیشت ایک الگ تھلگ موضوع ہے، اور اس کا سیاست،ماحولیات اور سماج کے دوسرے شعبوں سے کوئی تعلق ...
May, 2019
-
13 May
سیاسی کارکن اور مایوسی؟
ہم روزانہ کی بنیاد پر اپنے سیاسی احباب کومایوسی میں ،سماج کے سکوت اور جمود کی شکایتیں کرتے سنتے دیکھتے ہیں ۔ اور وہ سچ کہتے ہیں ۔ آپ سو سال قبل انگریزوں کے خلاف بلوچ مبارزین کے رپورٹر شاعر رحم علی کا سماج دیکھیں ، اور آج کی حالت دیکھیں ایک صدی میں سماج سیاسی طور پر ایک ملی ...
April, 2019
-
15 April
طلبا سیاست پر پابندی
حکومتِ بلوچستان نے ایک نوٹفکیشن کے ذریعے صوبے میں طلبا سیاست پر پابندی لگادی ہے ۔ بلوچستان میں طلبا سیاست پر پابندی لگانے کی بات غیر سنجیدگی کی انتہا ہے ۔ یہ ناممکن العمل بات ہے ۔ عقل میں نہ آنے والی بات ہے ۔ اگر ہم سٹوڈنٹس پالیٹکس کے فوائد پرفلاسوفیکلی بات نہ بھی کریں اور صرف بلوچستان کی ...
March, 2019
-
13 March
عورتوں کا عالمی دن
ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ سنگت (یا اس سے قبل ماہنامہ نوکیں دور ) کا مارچ کا شمارہ عورتوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ’’عورت ایڈیشن ‘‘ کے بطور شائع ہوتا رہے۔ اب کے پھر،آٹھ مارچ آگیا۔ ملک بھر میں باشعور عورتوں کی طرف سے جلسوں ،سمیناروں ، جشن اور میلوں کا انعقاد ہوگا۔ یہ دن حتمی طور پر ...
February, 2019
-
14 February
اب وینزویلا کی باری
امریکہ نے ویت نام ، کمبوڈ یا اور لاؤس کو زخم خوردہ کردیا ، پھر 5لاکھ افراد قتل کر کے عراق کا بیڑہ غرق کردیا۔ ایران پہ بم برسائے تھے، افغانستان کو کھنڈر بنا دیا، پاکستان میں ایک لاکھ افراد ماردیے ، یوکرین کو فاشزم میں بھگودیا، لیبیا پہ بلائیں نازل کردیں ، شام پہ زندگانی کی شام کردی۔اور کیوبا ...
January, 2019
-
14 January
کہنہ جھیل آسانی سے نہیں سُوکھتی۔۔
بالخصوص تیس برس سے انسان کو تیار کیا جارہا ہے کہ کپٹلزم واحد نظام کے بطور انسان کا مقدر ہے ۔اور اس کے متبادل کو ئی نظریہ نہیں، سب ناکام۔ بس سرمایہ ،منافع اور امیری غریبی کی دنیا کو دوام ہے ۔حالیہ ترین صورت حال یہ ہے کہ ٹرمپ کی قیادت میں دنیا بھر میں انتہائی رائٹ اور فاشسٹ فکر ...