آزادی

شہر میں بچے کو داخلہ ملا بڑا کالج تھا ۔ ہوسٹل میں بند وبست کر کے فارغ ہوا تو بچے کو ساتھ لے کر گھومنے پھرنے لگا تاکہ بچے کو گردونواح سے کچھ آگہی پیدا ہو جائے
کچھ فاصلے پر ایک عمارت تھی. پرائیویٹ ہوسٹل میں کرائے پر کمرے لے کر متوسط طبقے کے لڑکے رہتے تھے۔ آپ یہاں اکیلے رہتے ہیں۔ ؟
نہیں میرا چھوٹا بھائی بھی ساتھ رہتا ہے۔
ایک جماعت میں دونوں ؟
جی ہاں
ہوسٹل میں کیوں نہیں رہتے ؟
ہوسٹل بہت مہنگا ہے۔ ہم افورڈ نہیں کر سکتے
پھر کھانا کہاں سے کھاتے ہو ؟
میرے بچے نے پوچھا
میرے والد وفات پا چکے ہیں۔ میری والدہ مشقت کر کے ہم دونوں بھائیوں کو تعلیم دلا رہی ہیں۔ ہم دونوں بھی کالج کے بعد کوئی نہ کوئی کام کر ہی لیتے ہیں۔
میری والدہ نے ہمیں کھانا بنانا اور کپڑے دھونا سکھا دیا
اور ہم آزاد ہو گئے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*