تجارت خوب پیشہ ہے

 

نہ جسم و جان کی محنت
نہ ذہنوں کا وسیلہ ہے
تجارت خوب پیشہ ہے

کسی کے ہاتھ کی محنت اٹھاﺅ
اور پانی کے کنارے منتظر بگلہ بھگت بن جاﺅ
دیکھو
بلبلہ اٹھتا کہاں سے ہے ؟؟
ضرورت سانس کی ہو——–یا
تمنا پیٹ بھرنے کی
کسی مچھلی کو سطح آب پر آنا ہی ہوتا ہے

یہی منڈی ہے
تاجر کا فقط ہے۔۔۔۔۔کام اتنا۔۔
ضرورت کو پکڑنا اور پکڑ کر نوچ کھانا۔۔۔

میں بچوں کو وصیت کر رہا ہوں
ملک میں اموات بڑھتی جا رہی ہیں
لوگ اپنی زندگی پر موت کو ترجیح دیتے ہیں
فزیشن ڈاکٹر بننا
خسارے کی علامت ہے
منافع بخش
کفنوں کی تجارت ہے

تجارت خوب پیشہ ہے۔۔۔۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*