دستور سازی کے گونگے لفظ

متروک بولیاں
سمجھنے کے الزام میں
مجھے جلاوطنی کے تپتے صحرا میں
لا پٹختی
غلافی آنکھیں سر بریدہ
…..نوک مژگاں, سوئیوں کے بوجھ تلے نیم وا
مگر ان الزامات نے بدن کے
مساموں سے پھوٹتے پسینے سے
کئ بھید کھولے
متروک بولیاں, نافہم لفظ
آوازوں کے جنگل میں اب رائج ہیں
پرندوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے
اب مشاورتی کمیٹی کے تمام فیصلے
جامد لفظوں
بے نقط حرفوں
متروک بولیوں
سخن نافہم عبارت میں
لکھے جائیں گے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*