Find the latest bookmaker offers available across all uk gambling sites www.bets.zone Read the reviews and compare sites to quickly discover the perfect account for you.
Home » شیرانی رلی » پیاری ماں کی یاد میں ۔۔۔  محمود درویش

پیاری ماں کی یاد میں ۔۔۔  محمود درویش

مجھے؛

میری ماں کے ہاتھ کی پکی

روٹی کی یاد تڑپاتی ہے

اور؛

ماں کے تیار کیے قہوے کی مہک آتی ہے

ماں کا شفقت بھرا لمس

مجھے اپنے وجود پر

پچکارتا محسوس ہوتا ہے

ماں کی یاد میں

ہر دن

میرے اندر میرا بچپن بڑا ہو رہا ہے

مجھے؛

اپنی زندگی سے عشق ہے

کیونکہ میں مر کر اپنی ماں کے بہتے آنسوؤں

تلے شرم سے مر جاؤں گا!

میں اگر کسی روز لوٹ آؤں تو

مجھے

اپنی پلکوں کو چھونے والا حجاب بنا لینا!

اور

میری گنہگار بوسیدہ ہڈیوں کو

اپنی ایڑیوں تلے روندی مقدس گھاس

کا بپتسمہ دینا

مجھے اپنے بالوں کی لٹوں سے جکڑ لینا

اور

اپنے دامن سے نکلے، ننھے دھاگے کے ساتھ مضبوطی سے باندھ لینا

 

 

ہو سکتا ہے (ایسے)

میں   خدا جیسی عظمت پا لوں

ماں!

جب میں تیرے دل کی عمیق گہرائیوں

میں چھپ جاؤں گا تو

میں ضرور کوئی دیوتا بن جاؤں گا

جب میں لوٹ آؤں؛

تو مجھے اپنے تنور کا ایندھن بنا لینا

یا پھر؛

اپنی کپڑے سکھانے والی رسی بنا کر

چھت پہ لٹکا دینا

میں تیری،

دن چڑھے مانگی گئی دعاؤں کے بغیر

زندگی کو نہ پا سکوں گا،

ماں!

میں اب بوڑھا ہو گیا ہوں،

تو میرے بچپن کی لوریوں

میں ٹمٹماتے ستارے ایک بار پھر

لوٹا دے!

جہاں میں

چھوٹی چڑیوں کے سنگ

تیرے گھر کے راستے میں بنے

کسی گھونسلے میں بیٹھا

تیرا انتظار کروں!۔

میری ماں!……۔

پیاری ماں!………………۔

اچھی ماں!۔

Spread the love

Check Also

کاکا صنوبر حسین/شان گل

تہ خوشحال ءَ گھولئے خوشحال افغان اث کہ خان تاں محمودءَ ہاغہ کنئے ہماں مسلمان ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *