کہاں میں جنت مانگ رہی ہوں
میں تو اک چھوٹی سی دنیا
جس میں ساتوں جیون رنگ کی پینگ پڑی ہو،
مانگ رہی ہوں
سکھ اور دکھ کی ساری لذت ساری کلفتْ
جسم اور روح کے سارے رشتے سارے بندھن
خیر اور شر کے سارے روپ
گیان دھیان، نروان نہیں
دئیے سی روشن دل کی دنیا جس میں تو ہو
مانگ رہی ہوں
میں تو اک چھوٹی سی دنیا
جس میں ساتوں جیون رنگ کی پینگ پڑی ہو،
مانگ رہی ہوں