Home » پوھوزانت » ماماعبداللہ جان ۔۔۔ شکور نورزئی

ماماعبداللہ جان ۔۔۔ شکور نورزئی

ماما عبداللہ جان جمالدینی کی  ایک کتاب  بنام شمع فروزاں میری پاس لائبریری میں موجود ہے۔ پھر اس سے میں نے ماما کی زندگی کے حوالے سے لکھنے کے لیے پڑھنا شروع کیا.

کتاب میں ماما نے اپنی زندگی کے حوالے سے مختلف دلچسپ اور کا آمد باتیں لکھی ہیں۔کتاب کے پیش لفظ میں گل بنگلزئی لکھتے ہیں کہ ”میر عبداللہ جان جمالدینی کی زندگی معاشرہ میں آگاہی، روشن خیالی، خرد افروزی اور درس وتدریس میں گزری ہے۔ انہوں نے رژن (شعور) اور روشن فکری کی علمبرداری کی ہے اور ہر قسم کی تنگ نظری اور تعصب کو اپنے نزدیک نہیں آنے دیا۔ وہ ہر طرح کے شاونزم، مذہبی اور گروہی تعصبات کے خلاف لڑتے رہے۔ان کے دل میں انسانی حقوق کا بڑا احترام تھا۔ وہ مظلوم انسانوں کے حقوق کی وکالت کرتے، جھوٹے، فریبی، دھوکہ دینے اور چاپلوسی کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتے۔

عبداللہ جان جمالدینی مردوں اور خواتین کو یکساں علم حاصل کرنے کی وکالت کرنے والوں میں سے تھے۔ وہ ان کے درمیان کسی قسم کے تفریق کے حامی نہیں تھے۔ وہ علم کو بنیادی انسانی حقوق سے جوڑتے ہیں۔ مادری زبانوں میں علم حاصل کرنے کی پرزور وکالت کرتے تھے۔

پروفیسر عبداللہ جان جمالدینی ان سے ایک دفعہ ملنے کے بعد آپ ان کے گرویدہ ہوجاتے۔ بار بار ان سے ملنے کی خواہش آپ کے دل میں جاگزین ہوجاتی۔

Spread the love

Check Also

خاندانوں کی بنتی بگڑتی تصویریں۔۔۔ ڈاکٹر خالد سہیل

میں نے شمالی امریکہ کی ایک سہہ روزہ کانفرنس میں شرکت کی جس میں ساری ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *