Home » حال حوال » سنگت اکیڈمی آف سائنسز کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس  ۔۔۔ جاوید اختر

سنگت اکیڈمی آف سائنسز کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس  ۔۔۔ جاوید اختر

سنگت اکیڈمی آف سائنسز کی مرکزی کابینہ کا اجلاس ڈپٹی سیکریٹری جنرل کی زیر صدارت 5نومبر 2017کو تین بجے سینا اکیڈمی فیض محمد روڈ کوئٹہ میں منعقد ہو۔
اس میں پروفیسر بیرم غوری ، عابد میر، عطاء للہ بزنجو، جاوید اختر، کلا کان خروٹی، عابدہ رحمن اور آغا سرور نے شرکت کی ۔ اجلاس کا ایجنڈہ مندرجہ ذیل تھا:
۔1۔سنگت اکیڈمی آف سائنسز کی رکنیت
۔2۔کانفرنس کی تاریخ
۔3۔دیگر
سب سے پہلے رکنیت کے مسئلے پر بحث ہوئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ رکنیت چالیس تک کی جائے گی اور رکنیت کا پرانا طریقہ اور معیار تبدیل کرنا ہوگا ۔
رکنیت کی شرائط مندرجہ ذیل طے کی گئیں۔
۔1۔ سنگت کا رکن سنگت کے پروگرام سے متفق ہو
۔2سلانہ چندہ 500روپے دیتا ہو
۔3اپنے شعبے میں خاص مہارت کا حامل ہو اور اس میں کام کر چکا ہو اور فعال ہو۔
۔4۔سنگت اکیڈمی آف سائنسز کے مجوزہ نصاب سے واقف ہو یعنی رکنیت سے پہلے ا س کا مطالعہ کرچکا ہو۔
سنگت اکیڈمی کے آئین جس میں رکنیت کا ایسا معیار پہلے سے مقرر نہیں ہے ۔لہذا اس میں ترمیم کی سفارش کی گئی اور آئین میں ترامیم کرنے کے لیے سنگت کے سیکریٹری جنرل کی زیر سربراہی تجربہ کار ارکان پرمشتمل ایک آئینی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ڈاکٹر شاہ محمد مری ، آغا سرور اور جاوید اختر کو شامل کیا گیا۔ یہ کمیٹی ایک ماہ بعد آئین میں ترامیم کر کے سنگت کی مرکزی کمیٹی کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔مرکزی کمیٹی بحث کے بعد کانگریس سے اس کی منظوری لے گی۔اس کے بعد آئین کا حتمی مسودہ شائع کیا جائے گا۔
ایجنڈے کے دوسرے نکتے پر بحث کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیاگیا کہ سنگت کانفرنس دسمبر2017کے وسط میں منعقد کی جائے گی۔
کانفرنس کے دیگر موضوعات میں سنگت کے بیس سالہ سفر پر وحید زہیر اپنا مقالہ پیش کرے گا۔ ڈاکٹر شاہ محمد مری 1917سے 2017تک تک کے فکری سفر پر اپنا مقالہ پیش کرے گا اور عابدہ رحمن سنگت اکیڈمی آف سائنسز کی جانب سے شائع ہونے والی کتاب’’ بلوچستان کی ادبی تحریک ‘‘پر تبصرہ کرے گی۔
ان اہم فیصلوں کے بعد اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

Spread the love

Check Also

سنگت پوہ زانت ۔۔۔ جمیل بزدار

سنگت اکیڈمی آف سائنسزکوئٹہ کی  پوہ زانت نشست 25 ستمبر 2022 کو صبح  گیارہ بجے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *