کچھ لوگ
زندگی کے خوان پر
میٹھے کی طرح
چن دےے گئے ہیں
خوش ذائقہ،،۔۔۔۔۔۔
چاندی کے ورق میں لپٹے ہوئے
مگر ان کی باری
پیٹ بھرجانے کے بعد آتی ہے
اور جن کے لیے ساری تیاری
زبان کاذائقہ تبدیل
کرنے کے لےے کی جاتی ہے
Check Also
سوچوں کے مضافات ۔۔۔ نسیم سید
روح رقصاں ہے یوں جیسے مجذوب گھنگھرو مزاروں کے یا دائرہ وار صوفی بھنور خواب ...