Home » سموراج » تمہیں شائد خبر نہ ہو ۔۔۔۔ شفقت علی عاصمی

تمہیں شائد خبر نہ ہو ۔۔۔۔ شفقت علی عاصمی

کبھی پہلے زینے سے اور کبھی تیسرے یا چوتھے سے یا پھر دروازے سے پلٹ آتا ہوں …….. تم خوش گپیوں میں مصروف ہوتے ہو …….. قہقہے…….. ہنسی مذاق…….. چائے کے برتنوں کی کھنک…….. میں یہ سوچ کر پلٹ آتا ہوں کہ شائد اب میری گنجائش ، میری ضرورت نہیں رہی ہے ۔ …. تم نے کبھی پوچھا بھی تو نہیں…….. تمہیں شائد خبر نہ ہو…….. میں لوٹ آتا ہوں کبھی پہلے زینے سے، کبھی تیسرے یا چوتھے سے یا پھر دروازے سے پلٹ آتا ہوں…….. تمہیں شائد خبر نہ ہو۔

فرق

بھائی!…….. بڑے بھائی!!…….. کرائے کے دو منزلہ مکان میں ہم علیحدہ علیحدہ رہتے ہوئے بھی اکٹھے تھے …….. تب ماں جی حیات تھیں…….. آج! …….. ماں جی کی پہلی برسی ہے …….. اور ہم اپنے دو منزلہ مکان میں کرائے داروں کی طرح رہتے ہیں۔

Spread the love

Check Also

کنا داغستان  ۔۔۔ رسول حمزہ توف؍غمخوارحیات

سرلوزنا بدل سر لوزاتا بارواٹ گڑاس لس و ہیت ! تغ آن بش مننگ تون ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *