Home » پوھوزانت (page 43)

پوھوزانت

April, 2018

  • 7 April

    فنکار عبدالقادر حارث ۔۔۔ وحید زہیر

    کچھ لوگ بابرکت ہوتے ہیں، جن کی وجہ سے شہری روایات بحال رہتی ہیں۔ کوئٹہ شہر میں کچھ بڑے سیاستدان تھے جو جناح روڈ اور ملحقہ بازاروں میں چہل پہل کرتے ہوئے نظر آتے تھے جن سے لوگ عقیدت سے ملتے تھے یا احتراماً سلام دُعا کر کے آگے نکل جاتے تھے۔ اس روایت کے غالباً آخری امین ممتاز بلوچ ...

  • 7 April

    محمد علی بہارا ۔۔۔ حسن عسکری، سانگڑھ

    ڈاکٹر شاہ محمد مری ادب کے حوالے سے مارکسزم کی مقبولیت میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں ۔یہ ان کا ظرف ہے کہ وہ اپنے پرانے ساتھیوں کو نہ صرف یاد رکھتے ہیں بلکہ اُن کی سیاسی جدوجہد، ان کی قربانیوں اور کن حالات میں لوگوں نے استحصالی نظام کے خلاف محنت کش عوام کو منظم کیا اور ان کی ...

  • 7 April

    محمد امین کھوسہ  ۔۔۔۔  غلام مرتضٰے سید/محمد نواز کھوسہ

    یہ جیکب آباد ضلع کے کھوسہ بلوچوں میں ریش دراز ، عابد، صاحبِ دل، بلند ہمت ، معاملہ فہم، نصف گوشہ نشین ، مخلص قومی کارکن ہے ۔ جس کا حال اور قال ، گفتگو اور فکر ، سیاسی نظریہ اور عمل اس قدر پراز معمہ اور مطلب بھرے ہوتے ہیں جس کے سمجھنے اور سلجھانے کا کام کم ہی ...

  • 7 April

    نقش گر ۔۔۔ رزاق شاہد

    ممنوع ہو گی آپ کے دھرم میں لیکن میرے تو دل کے کنول کِھلتے ہیں اس سے ، میرے تو۔۔۔. بچے پلتے ہیں اس سے اس نے جواب دیا ہم سوچنے لگے کہ مائیں نہیں انائیں بانجھ ہوتی ہیں. میں ایک سندھ جایا مصلوب ہوا تو سندھو ماں نے اسی 79سال ایک اور بیٹا جنم دیا ایک فنکار بیٹا، ۔ ...

  • 7 April

    آل انڈیا بلوچ کانفرنس  ۔۔۔۔ ڈاکٹر شاہ محمدمری

    ایسا لگتا ہے کہ کانفرنس کے منتظمین ،سرداروں کی شرکت کے بارے میں حتمی طور پرمایوس ہوتے جارہے تھے۔ اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ ذرا سا کسی نے آنے کا عندیہ دیا تو کانفرنس والوں نے جھٹ اُسے اپنے اخبار ’’البلوچ‘‘ میں چھاپ دیا: ’’آج سردار بہادر سردار محمد بہرام خان تمندار ہڑی(لہڑی؟) آف بلوچستان کا مراسلہ آل ...

  • 7 April

    ساحر ہر دور کا شاعر ۔۔۔ ڈاکٹر عطاء اللہ بزنجو

    1 ساحر لدھیانوی کو ہم سے بچھٹرے ہوئے سینتیس سال(37) ہوگئے ہیں ۔ ساحر عام آدمی کے دل کی ڈھڑکن کو سمجھنے والا شاعر تھا۔ اس نے اپنے دور کے نامساعد حالات ،محکوام قوام، اُن کے مسائل، بھوک افلاس، بیماری پر لکھا اور معاشرتی ناانصافیوں کے خلاف مضبوط آواز بلند کی ، گو کہ اُس کی رومانوی شاعری بھی عروج ...

March, 2018

  • 10 March

    عاصمہ جہانگیر بے باک نڈر خاتون ۔۔۔ ڈاکٹر عطاء اللہ بزنجو

    عاصمہ جہانگیر ایک بہادر بے باک خاتون ۔۔ جس کی جدوجہد انسانیت کے لیے، مظلوم محکوم طبقات کے لیے تھیں۔ مقتد ر قوتوں کے خلاف ایک چیلنج سے کم نہیں تھیں۔ ہر آمریت کو چیلنج کرنے والی اس خاتون نے ایوانوں کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ عاصمہ کی جدوجہد ، اُن کی بہادری ، اُن کی زندگی ...

  • 10 March

    نوائے جرس کی خاموشی ۔۔۔ عابدہ رحمان

    جاتی سردیوں کی بارش۔۔۔شال تو نکھر گیا۔۔۔!۔ بارش؛ جو ہر پتے ، گُل، بوٹے کو نم کر کے فضا میں سبزے کی خوشبو ہر سُو بکھیر دیتی ہے۔۔۔ ایسے ہی وہ بہت سوں کے اندر کو بھی نم کر دیتی ہے۔ ٹِپ ٹِپ کرتی بارش کی وہ جھل تھل کہ کہیں پناہ نہ ملے۔۔۔ پیڑوں سے گرتے بارش کے موٹے ...

  • 10 March

    جنگ آزادی کی رہنماء گل بی بی ۔۔۔ شاہ محمد مری

    گل بی بی ایک صدی قبل ،پہلی عالمی جنگ کے زمانے میں انگریزوں کے خلاف جنگِ آزادی میں بلوچستان کی ایک بہادر کمانڈر تھی۔وہ مغربی بلوچستان سے تعلق رکھتی تھی، جسے سرحدبھی کہتے تھے ، یا بعد میں اب جسے ایرانی بلوچستان کہا جاتا ہے۔ اس کا مشہور شہر ’’خاش ‘‘ ہے جو یاراحمدزئی قبیلے کا ہے ۔وہاں بہت سے ...

  • 10 March

    عورت کے سماجی حقوق ۔۔۔ شاہ محمدمری

    یوسف عزیز مگسی کی نظر میں بلوچوں میں بے شمار مدبر پیدا ہوئے ہیں۔ بہت روشن فکر، دوراندیش اور وژنری راہنما۔ اِن سب کا سرخیل یوسف عزیز مگسی تھا۔اُسے اس بات کا شدت سے احساس تھا کہ بلوچستان کے اندر موجود آدھی آبادی کو انسانوں والے حقوق حاصل نہیں ہیں اور یہ 50فیصد آبادی اپاہج وناکارہ رکھی گئی ہے ۔وہ ...